ہالی وڈ فلم ”دی کونجرنگ ٹو“ کا باکس آفس پر راج

The two kunjrng

The two kunjrng

لاس اینجلس (جیوڈیسک) خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ” دی کونجرنگ ٹو “ نے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ فلم 2013ء کی فلم” دی کنجرنگ “کا سیکویل ہے۔ فلم کے پہلے حصے کی طرح سیکوئل میں بھی سپر نیچرل طاقتیں ایک خاندان کو تنگ کرنا شروع کر دیتی ہیں اور پھر غیر معمولی تفتیش کار سپر نیچرل طاقتوں کو تلاش کرنے پہنچ جاتے ہیں۔ فلم نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 3 دنوں میں 4 ارب 21 کروڑ روپے کمائے۔

رواں ہفتے ریلیز ہونے والی فلم وار کرافٹ 2 ارب 54 کروڑ روپے کے بزنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم کی کہانی انسانوں اور خوفناک مخلوق کے درمیان ہونے والی جنگ کے گرد گھومتی ہے۔ باکس آفس پر اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم ناﺅ یو سی می ٹو رہی جو اسی نام سے ریلیز ہونے والی فلم کا سکیویل ہے۔ فلم میں پولیس کو چکما دے کر کرتب دکھانے والے چار جادوگر اب ایک ایسی سازش کو بے نقاب کریں گے جس کے ساتھ کھیل کا ماسٹر مائنڈ بھی عیاں ہو جائے گا۔ فلم نے ریلیز کے بعد سے اب تک2 ارب 40 کروڑ روپے کمائے ہیں۔