ہالی ووڈ فلم برج آف سپائیز کا پہلا ٹریلر انٹرنیٹ پر ریلیز

Bridge of Spies

Bridge of Spies

لندن (جیوڈیسک) امریکی ایجنسی سی آئی اے کے جاسوس کے خصوصی مشن پرمبنی فلم ”برج آف سپائیز” کا پہلا ٹریلر انٹرنٹ پر ریلیز کر دیا گیا ہے، فلم 16 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز سٹیون سپیل برگ کی اس فلم کی کہانی سرد جنگ کے زمانے میں حقیقی واقعات کی عکاسی کرتی ہے۔ فلم میں ایک امریکی وکیل کوسی آئی اے کی جانب سے سویت یونین کی قیدی امریکی پائلٹ کو بچانے کا مشکل ٹاسک دیا جاتا ہے۔

مرکزی کردار میں اداکار ٹام ہینکس جلوہ گرہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بیلے میگنوسین ، ایلن آلڈا اور آسٹن سٹوویل شامل ہیں۔