ہالی ووڈ فلم ”سلی” کا امریکی باکس آفس پر پہلا نمبر

Sully

Sully

نیو یارک (جیوڈیسک) ہدایتکار کلنٹ ایسٹ ووڈ اور اداکار ٹام ہینکس کی فلم سلی نے دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر کما لئے۔ فلم میں ہینکس نے پائلٹ چیسلے سلن برجر کا کردار ادا کیا ہے۔

جنہوں نے پندرہ جنوری دو ہزار نو کو ایک مسافر بردار طیارے کو نیویارک کے درمیان بہنے والے دریائے ہڈسن پر اتار کر دو سو انتالیس جانوں کو بچا لیا تھا۔