ہالی ووڈ کے رابرٹ ڈاؤنے جونیئر سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بن گئے

Robert Downey Junior

Robert Downey Junior

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے سپر ہیرو رابرٹ ڈاؤنے جونیئر کمانے میں بھی سُپر نکلے۔ 1سال میں 8کروڑ ڈالر کی کمائی کرکے تمام اداکاروں کو ایک مرتبہ پھر پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی جریدے فوربس نے گزشتہ سال کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جس میں ہالی ووڈ ایکشن سیریز آئرن مین کے سپر ہیرو رابرٹ ڈاؤ جونیئر سر فہرست ہیں۔

انہوں نے جون2014 سے جون2015 تک 1سال کے دوران 8کروڑ ڈالر کمائے۔ چینی ادکار اور مارشل آرٹ اسٹار جیکی چن دوسرے نمبر ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال ہالی وڈ اور چائنا فلموں سے 5کروڑ ڈالر کمائے۔ ادھر ہالی وڈ اسٹار وین ڈیزل 4کروڑ 70لاکھ کما کر تیسرے نمبر پر رہے۔

بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن، سلمان خان اور اکشے کمار بھی سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ ٹین اداکاروں میں شامل ہیں۔ امیتابھ بچن اور سلمان خان 3کروڑ 45لاکھ ڈالر کما کر ساتویں، جبکہ اکشے کمار 3کروڑ 25لاکھ ڈالر کما کر اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔