ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ارائیول کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا

Arrivals

Arrivals

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ارائیول کا نیا ٹریلر آگیا ، فلم گیارہ نومبر کو ریلیز ہوگی۔ ڈینس ولی نیو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ارائیول کی کہانی پراسرار خلائی جہاز کی ہے جو زمین سے ٹکرانے والا ہے۔

ایسے میں کچھ خلائی ماہرین اس واقعے کی تحقیق میں مصروف ہیں ۔ خلائی جہاز کے زمین سے ٹکرانے سے بڑی تباہی کا بھی خطرہ ہے ۔ فلم ارائیول میں ایمی ایڈم ، جرمی رینر اور فوریسٹ ویٹیکر مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔ سائنس فکشن فلم گیارہ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔