ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم اپروچنگ دی ان نون کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری

Approaching The Unknown

Approaching The Unknown

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی سنسنی خیز سائنس فکشن فلم اپروچنگ دی ان نون کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم اپروچنگ دی ان کی کہانی امریکی خلاباز کی ہے جو مریخ پر ایک خصوصی مشن کے لیے تنہا جاتا ہے ۔ تاہم اس دوران کیپٹن ولیم سٹینا فورتھ کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مارک ایلیجا روسنبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سائنس فکشن فلم تین جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔