ہالی وڈ : تھر ل سے بھرپور فلم دی رنر کا پہلا ٹریلر جاری

The Runner

The Runner

ہالی وڈ (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارنکولس کیج کی تھر ل سے بھرپور پولیٹکل ڈرامہ فلم دی رنر The Runner کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایتکارآسٹن اسٹارک کی اسس سنسنی خیز فلم میں نکولس کیج مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہونگے جس کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ میں کونی نیلسن ، پیٹر فونڈا،سارہ پالسنا اور وینڈل پیئرس شامل ہیں۔بنگو گبل من اورایریکا ہیمپسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیاست دان کے گِرد گھوم رہی ہے۔

جو آئل کے تنازعے اور اسکینڈلز کا شکار ہو کر شدید مشکلات میں پھنس جاتا ہے اور حکامِ بالا کی جانب سے نہ صرف کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ اپنی نا اہلی کا اعتراف کرنے پر بھی مجبور کیا جاتا ہے۔ال کیمی پکچرز کے تحت بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ پولیٹیکل ڈرامہ فلم رواں سال7اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔