ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم ٹریش کا ٹریلر ریلیز

Trash

Trash

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم “ٹریش” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم نو اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم “ٹریش” کی کہانی برازیل میں رہنے والے تین دوستوں کی ہے جو کچرا اٹھا کر اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں لیکن ایک واقعہ ان کی زندگی بدل دیتا ہے۔

اداکار ویگنر مورا فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آ رہے ہیں۔ ہدایتکار سٹیفن ڈالڈری کی یہ ایڈونچر کرائم فلم نو اکتوبر کو شائقین کے لیے پیش کی جائے گی۔