گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں: غلام قادر جونیجو

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اے ڈی سی ون غلام قادر جونیجو۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام قادر جونیجو کی زیر صدارت پولیو کے خامتے کی مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس ہوا جس میں اے ڈی سی ون نے محکمہ ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، روینیو، محکمہ تعلیم اور سماجی تنظیموں کے عملداروں کو سختی سے ہدایات کی کہ وہ اپنی ترتیب دی ہوئی ٹیموں کو اس بات کا پابند بنائیں کے وہ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں انہوں نے کہا کہ اس مہم میں کوتاہی برتنے والے لوگوں کے خلاف سخت قدم اٹھایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین ڈاکٹر اعجاز احمد عرسانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم 18مئی سے 20مئی تک ہوگی جس میں چار لاکھ 44ہزار 321بچوں کے ملنے والے ٹارگیٹ کے لیئے یونین کونسلوں کی سطح پر 49میڈیکل آفیسرز، 163ایریا انچارج، 676موبائیل ٹیمیں کے علاوہ پورے ضلع کے لیئے 803ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر کوثر میندھرو، اسسٹنٹ کمشنر احمد نائک، ڈبلیو ایچ او جی ڈاکٹر راجیش، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئر آفیسر عبدالقادر چانڈیوکے علاوہ سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔