گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے: شاہد خاقان

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تھل بلاک میں گیس اور ناشپا میں تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

گھریلو صارفین کو بلا تفریق گیس کی فراہمی کے لئے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ گیس چوری روکنے کے لئے بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے تک پاک ایران گیس پائپ لائن پر عمل ممکن نہیں۔