گھر میں صلح پسند ہوں، خواتین پر تشدد کرنے والے مرد خیر منائیں: رانا ثناءا للہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) سیاسی مخالفین کو جرات سے للکارنے اور بڑے بڑے سیاسی پھڈے لینے والے رانا ثناء اللہ خواتین کے تحفظ کا بل پاس ہونے کے اگلے روز ہی قانون کے تقاضوں کی اطاعت کرتے نظر آئے اور اکٹرنے یا آئیں بائیں شائیں کرنے کے بجائے حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے یہ انکشاف کر دیا کہ وہ تو گھر میں اچھے شوہر بن کر رہتے ہیں۔

خواتین کے تحفظ کا بل جس کے تحت اب تشدد کا شکار خاتون جہاں مرد کو دو دن کے لئے گھر سے نکلوا سکے گی، وہاں اس کے معاشی، جذباتی اور نفسیاتی استحصال پر بھی مرد کو سزا کا سامنا کرنا ہو گا، خواتین کو سنگین جرائم کا نشانہ بنانے پر جی پی ایس ٹریکر لگے گا ان نکات کو سامنے رکھتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے مردوں کو دلچسپ مشورہ بھی دیدیا۔ کہتے ہیں، ایسے مرد جو بیوی بچوں کو گھر سے نکالتے ہیں اب ان کو خود گھر سے نکلنا ہو گا۔

خواتین کے تحفظ کا بل پاس ہونے کے بعد رانا ثناء اللہ ہو یا دوسرے مرد ارکان اسمبلی سب محتاط نظر آ رہے ہیں۔