گھر سے بھاگنے کی کوشش پر گھریلو ملازمہ کے ہاتھ کاٹ دیئے

 Maid Hand Cut

Maid Hand Cut

ریاض (جیوڈیسک) رپورٹ کے مطابق اس بیہمانہ واقعے کا شکار ہونے والی 58 سالہ خاتون کستوری منی رتھنم کا تعلق بھارت کے شہر چنئی سے ہے۔

یہ خاتون کافی عرصہ سے ایک سعودی شہری کے گھر پر ملازمہ تھی جو اسے مبینہ طور پر ظلم و زیادتی کا اکثر نشانہ بتاتا رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس خاتون کو نہ صرف اکثر مارا پیٹا جاتا بلکہ اسے بھوکا بھی رکھا جاتا تھا۔

ایک مرتبہ اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس کے سعودی مالک نے مبینہ طور پر اس کے ہاتھ کاٹ دیئے۔ یہ خاتون اب ریاض کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے اس واقعے پر ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔