وطن عزیز پر سفری پابندیوں کے خاتمہ کیلئے پولیو وائرس پر قابو پانا ضروری ہے، ممتاز بیگ

رحیم یار خان: روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں مسن آباد ،حاجی پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پر سفری پابندیوںکے خاتمہ کیلئے پولیو وائرس پر قابو پانا ضروری ہے۔انسداد پولیو کی ہر مہم میں والدین پانچ سال سے کم عمر تما م بچوں کو ویکسین پلا کر اس موذی مرض کے خاتمہ میں اپنا قومی فرض ادا کریں۔کلب ممبران آصف سعید،شہزاد مہاندرہ نے بتایا کہ محکمہ صحت ، کامنیٹ،روٹری کلب و دیگر سماجی و فلاحی اداروں کے بھر پور اورمربوط تعاون سے بہت جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔

ڈاکٹر ضیاء جتوئی نے کہا کہ انسدادپولیو کی ہر مہم میں خواتین ورکرز انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہیں اسے مزیدبہتر کرنے کہ ضرورت ہے۔ روٹریکٹ طحہ بیگ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو میں رضاکاربن کر ملک کو پولیو سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر نیر کمال مسن ایڈووکیٹ، رانا عبدالجبار، محمد طحہ بیگ آف لاہور،خواجہ ارشاد احمد،شہزاد مہاندرہ، آصف سعید،غلام محمد،کامنیٹ کے یاسین، شاہزیب،معززین علاقہ، خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Rotary International Polio Committee officials

Rotary International Polio Committee officials

Rotary International Polio Committee officials

Rotary International Polio Committee officials