میرا پیارا وطن

14 August Pakistan

14 August Pakistan

نِکہت و نُور کی تصویر میرا پیارا وطن
میرے ہر خواب کی تعبیر میرا پیارا وطن
اِس کی نسبت سے زمانے میں ہے پہچان میری
اِس کے پرچم کی بلندی ہے فقط شان میری
میری آنکھوں کی ہے تنویر میرا پیارا وطن
اِ س کی مٹی ہے بہت جان سے پیاری یارو
اِس کی حُرمت پہ سدا جان ہے واری یارو
جامِ اُلفت کی ہے تاثیر میرا پیارا وطن
میرے ہر خواب کی تعبیر میرا پیارا وطن

ساحل منیر