ہانگ کانگ: قومی دن کے موقع پر بڑے احتجاج کی توقع

Protests

Protests

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) جمہوری اصلاحات کے حق میں احتجاج جاری ہے اور قومی دن کے آغاز پر مظاہرین گلیوں میں موجود ہیں۔ کارکن آج ایک بہت بڑے احتجاجی جلوس کے لیے پر امید ہیں۔ دسیوں ہزاروں لوگوں نے کئی دن سے شہر کے مختلف مقامات کو بلاک کیا ہوا ہے۔

مظاہرین جن میں طلبہ اور اوکیوپائی سینٹرل گروپ کے اراکین شامل ہیں، چاہتے ہیں کہ چین ہانگ کانگ کے عوام کو اپنے قائدین کے انتخاب کی مکمل آزادی دے اور چینی حکومت سنہ 2017 میں چیف ایگزیکٹیو کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخاب کے امیدواروں کی چھان بین کا منصوبہ ترک کر دے۔ ابھی تک ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو بیجنگ نواز کمیٹی کی جانب سے منتخب کردہ رہنماؤں میں سے ہی چنے جاتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ بدھ کو قومی دن کے موقع پر اپنے احتجاج کو بڑھائیں گے۔

اوکیوپائی سینٹرل گروپ کے کارکن ایڈ چن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو منگل کی رات بتایا کہ ’ آج رات بہت سارے لوگ مظاہرے میں شامل ہونگے تقربیاً ایک لاکھ اور احتجاج قومی دن پر جاری رہے گا۔‘ ایک طالب علم رہنما نے مظاہرین سے خطاب میں بتایا کہ’ہم پولیس سے خوفزدہ نہیں۔۔۔ہم اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک سی وائے لیونگ مستعفی نہیں ہو جاتے۔‘

ادھر ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو سی وائے لیونگ نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے جمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہرے کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مہم ترک کر دیں۔ ہانگ کانگ میں ان مظاہروں کی وجہ سے نظامِ زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے چین کے صدر شی جن پنگ نے ہانگ کانگ پر بیجنگ کے اثر رسوخ کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے کہا کہ ان کی حکومت بغیر کسی تذب ذب کے ’ایک ملک دو نظام اور بنیادی قانون‘ کے رہنما اصولوں پر عمل درآمد کرائیں گے اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کی خوشحالی اور مستقبل کی حفاظت کرے گی۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو سی وائے لیونگ قومی دن کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔ سنہ 1949 میں اسی دن سنہ 1949 کو کمیونسٹ چین بنا تھا۔ دریں اثنا مظاہروں کے حوالے سے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں حقیقی امیدواروں کو چننے کا موقع ہونے سے چیف ایکزیکٹیو کے عہدے کی قانونی پوزیشن مستحکم ہو جائے گی برطانیہ نے سنہ 1997 میں ہانگ کانگ کا کنٹرول ایک معاہدے کے تحت چین کے حوالے کیا تھا جس کے مطابق وہاں عوام کو اظہار رائے اور احتجاج کی آزادی حاصل ہے۔