شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ریلی کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی میں کارکنان کا اجلاس

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120 شاہ فیصل کالونی کے رہنمائوں اور کارکنان نے شہداء کارساز کو خراج عقیدگت پیش کرنے کے لئے 16 اکتوبر 2016ء کوچیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں شہر کراچی کی تاریخی ریلی کے انتظامات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی میں اجلاس میں ریلی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری نے کہا کہ 16اکتوبرکو چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہر کراچی میں تاریخی ریلی کاانعقاد ہوگا جس میں شہر کے لاکھوں نوجوان بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے پرچم تلے متحد ہوں گے ۔سلیم انساری نے کہا کے کراچی کے غیور عوام یہ ثابت کردیں گے کہ شہر کراچی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے اور شہر کے عوام بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان ریلی کی تیاریوں کو تیز کریں علاقائی سطح پر عوامی مشاورت کریں اور چیئر مین بلاول بھٹو کا پیغام عوام تک پہنچائیں ،شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں ریلی کے حوالے سے تشہیری مہم کا آغاز آج سے ہوگا ،جھنڈے ،بینرز،پمفلیٹ بھی تقسیم کیئے جائیںگے۔سلیم انصاری نے کہاکہ 16اکتوبرصبح8بجے شاہ فیصل کالونی کے کارکنان کا قافلہ ملیر ریور برج سے ہوتا ہوا قیوم آباد پہنچے گا جہاں ڈسٹرکٹ کورنگی کے دیگر سٹی ایریاز کے ہمراہ بلاول ہائوس جائے گا۔
جاری کردہ۔میڈیا سیکریٹری