کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 17/7/2017

Meeting

Meeting

کوٹلہ ارب علی خان : کنارہ لس کے معززین نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی چوہدری عبدالمجید کنارہ سرائے عالمگیر کی قیادت میں ہونے والی ملاقات میں معززین کے وفد نے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 107 چوہدری عابد رضا کو اپنے گائوں کے بجلی و دیگر مسائل سے آگاہ کیا ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے اہلیان کنارہ کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے معززین کے وفد میں چوہدری عبدالمجید ، حاجی چوہدری محمد افضل، چوہدری محمد ریاض، چوہدری ناصر اقبال عرف کالے خان، چوہدری نعیم اور چوہدری عدنان شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان: ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان کڈیالہ کی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک آمد چوہدری عابد رضاممبر قومی اسمبلی اور چوہدری تنویر احمد چیئرمین ضلع کونسل گجرات سے خصوصی ملاقات کی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر اور حلقہ این اے 107 کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Meeting

Meeting

کوٹلہ ارب علی خان: مشیر وزیر اعلی پنجاب نوابزادہ طاہر الملک اور ممبر پنجاب اسمبلی نوابزادہ حیدر مہندی نے چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ ارب علی خان پر ہونے والی ملاقات میں حلقہ این اے 104 سمیت ضلع گجرات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کرنے اور الیکشن 2018 کے بارے میں حکمت عملی پر غور کیا گیا اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔