ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار، ایم پی اے کی نمبر پلیٹ لگی موٹر سائیکل پر سوار تین نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر سیل مین سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون و سمیں چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی سید عدنان شاہ خادم، علی کے ہمراہ دفتوہ میں زمین دیکھ کرراجباہ کی پٹری پر واپس جارہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے نقدی، موبائل فون، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، نیوز چینل کے ڈیوٹی کارڈ ودیگر کاغذات چھین کر فرار ہو گئے۔

الفلاح بینک کے قریب دو پہر ساڈھے چار بجے کے قریب ایم پی اے کی نمبر پلیٹ لگی موٹر سائیکل پر سوار تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نجی موبائل کمپنی کے سیل مین محمد عرفان اکرم سے چار ہزار روپے نقدی ، دو موبائل فون، 70سمیں چھین کر فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔