اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو زبردستی اغوا کر لیا

kidnap

kidnap

وزیرآباد : اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو زبردستی اغوا کر لیا، صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

وزیرآباد کے نواحی موضع قدرت آباد کے رہائشی اکبر علی کی جوان سالہ بیٹی نرمین کو محلہ کا ہی رہائشی عثمان انصاری گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی زور پر زبردستی اغوا اور دوران واردات20 ہزار روپے نقدی بھی لوٹ کر فرار ہو گیا۔

تھانہ صدر پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔