ہارر کامیڈی فلم’پرائڈ اینڈ پریجوڈس اینڈ زومبیز‘کا کلپ جاری

Prideand Prejudiceand Zombies

Prideand Prejudiceand Zombies

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہارر کامیڈی فلم”پرائڈ اینڈ پریجوڈس اینڈ زومبیز”کاکلپ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکاربیر اسٹیئرز کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی زومبیز کے خاتمے کیلئے سر گرم ایسی ٹیم کے گِرد گھومتی ہے جو خوفزدہ ہوئے بغیر انتہائی بہادری سے دشمن کا قلع قمع کرتی دِکھائی دیتی ہے۔

برائن اولیور، نٹالی پورٹ مین اور ٹیلر تھامپسن کی مشترکہ پروڈکشن کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارللی جیمز، سیم ریلے، جیک ہوسٹن ،بیلا ہیٹکوٹ، ڈوگلز بوٹ، چارلس ڈینس، میٹ اسمتھ اور لینا ہیڈی شامل ہیں۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور مناظر پر مبنی فلم لائنز گیٹ کے تحت 5فروری کو امریکا اور12فروری کو برطانوی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔