اے کیو خان ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل ہو جائے گی : حاجی قیصر امین

Dr Abdul Qadeer Khan

Dr Abdul Qadeer Khan

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری کی رہائش گاہ پر معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

حاجی قیصر امین بٹ کی رہائش گاہ آمد ڈاکٹر عبدالقدیر خان استقبال کیا گیا ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصر امین بٹ سے اے کیو خان ہسپتال کی تعمیر سمیت دیگر اہم امور پر خصوصی بات چیت بھی کی۔

اس موقع پر حاجی قیصرامین بٹ نے کہاکہ اے کیوخان ہسپتال کی تعمیر بہت جلد اپنے پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گی، غریب اور بے سہارا افراد کیلئے یہ ہسپتال کسی نعمت سے کم نہیں ، انہوں نے کہاکہ یہ ہسپتال میرے والد الحاج محمد امین بٹ کا خواب تھاجس کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ساتھ مل کر شرمندہ تعبیر کیا جارہاہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے حاجی قیصر امین بٹ کو صاحبزادے کے نکاح اور صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر شیخ محمد ایوب ،حاجی قیصر امین بٹ کے داماد شہریا ربخاری،صاحبزادے مامون قیصر بٹ ، ماحد قیصر بٹ ، محمود علی قیصر بٹ سمیت شاہد بیگ ، مستحسن رضا ، ملک محمد فیصل ، حاجی شکیل چن، محمد حبیب ، محمود صادق ، عمرملک ، تیمور بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

میڈیا سیکرٹری