سائیں کی سول اسپتال مٹھی آمد، مریضوں کے لواحقین کی مشکلات میں اضافہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

مٹھی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی مٹھی آمد پر شہر کی قسمت جاگ اٹھی، جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیرے منٹوں میں غائب ہو گئے۔ تاہم سائیں کی مٹھی سول اسپتال آمد پر پہلے سے پریشان حال مریضوں کے لواحقین مزید رُل گئے۔

سائیس تو سائیس، سائیں کا دورہ بھی سائیں نکلا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی مٹھی آمد سے پہلے شہر سے گندگی کا صفایا کر کے اسے چمکا دیا گیا۔

تاہم، وزیر اعلیٰ سندھ مٹھی اسپتال پہنچے تو وہاں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی جس کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر اعلیٰ نے مٹھی اسپتال میں زیر علاج بچوں کی عیادت کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مٹھی میں موجود آر او پلانٹ کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔