کروڑ لعل عیسن کی خبریں 28/10/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ ہسپتال میں ادویات ، ایکسرے فلمیں غائب۔ درد کی معمولی گولی بھی دستیاب نہیں۔ آنے والے مریضوں کو باہر سے ادویات لینے کیلئے پرچی تھما دی جاتی ہے۔ حکام کو آگاہ کر رکھا ہے۔ بجٹ آنے پر ہی ادویات خریدی جائیں گی۔ ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کا مئوقف۔ ہسپتال میں ادویات فی الفور فراہم کی جائیں۔ صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کروڑ کا چوہدری پرویز الٰہی دور میں بجٹ 68 لاکھ روپے تھا۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ نجٹ میں اضافہ کرنے کی بجائے موجودہ حکومت نے 30 لاکھ روپے کر دیا۔ جس کے باعث مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن گزشتہ ماہ سے یہاں پر ایکسرے فلموں سمیت ادویات مکمل طور پر غائب ہیں بلکہ سر درد کی معمولی گولی بھی دستیاب نہیں ہے۔ اسی طرح ایمرجنسی کے مریضوں سے بھی نصف دوائی باہر سے منگوائی جاتی ہے۔ مرکزی انجمن تاجران کروڑ کے صدر طارق محمود پہاڑ نے کروڑ ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی پر ضلعی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہستال میں سر درد کی گولی تک دستیاب نہیں۔ انہوں نے موجودہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) عملہ صفائی کے کام نہ کرنے پر ایس ڈی او کا نوٹس۔ عملہ صفائی کے صدر عطاء اللہ کے خلاف رپورٹ لکھنے پر عملہ نے کام چھوڑ ہڑتال کر کے ایس ڈی او ذکاء اللہ خان اور دروغہ صفائی عبدالغفار کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایس ڈی او ذکاء اللہ خان کے مطابق ٹی ایم اے کروڑ کی تمام گاڑیوں اور ٹریکٹروں پر تیل کنٹرول کرنے کیلئے میٹروں کو چالو کر دیا گیا ہے۔ ڈیوٹی پوری دیتا ہوں۔ جس کے باعث شہر میں صفائی کا رجحان بہتر ہوا۔ لیکن کچھ کام چور صفائی کے نظام کو تباہ کرنے کیلئے میرے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر عملہ صفائی کو ہسپتال روڈ پر کام کانے کیلئے جانے کا کہا۔ لیکن ڈرایئور عطا اللہ جو کہ یونین کا صدر ہے نے جانے سے انکار کر دیا۔ جس کے خلاف میں نے رپورٹ لکھ دی۔ کچھ مخالفین کی سازش نے عملہ صفائی کی حمایت میں میڈیا کے سانے میرے خلاف بیان ریکارڈ کروایا۔ دوسری جانب عملہ صفائی کے انچارج عطاء اللہ نے کہا کہ ایس ڈی او ذکاء اللہ خان ان سے زیادہ کام لیتا ہے۔ اور بلا وجہ پریشان کرتا ہے۔ اس صورت میں عملہ کام نہیں کرے گا اور ہڑتال کا دائرہ ضلع بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ شہریوں کے مطابق ایس ڈی او ذکاء اللہ خان محنتی اور ایماندار افسر ہیں۔ ان کے خلاف احتجاج سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔ کچھ لوگ شہر کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔