ملکہ کی خبریں 14/8/2017

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان) ویٹنری ہسپتال منگلیہ بارش کے دنوں میں ہسپتال میں پہنچنانا ممکن ہو جاتا ہے۔ ہسپتال جانے والی سڑک پر نکاسی آب نہ ہو نے کی وجہ سے کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے ہسپتال کے اطراف اور مین گیٹ کے سامنے پانی کھڑا ہو نے باعث ہسپتال میں پہنچنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ برسات کے دنوں میں ڈاکٹرز حضرا ت کو مین سڑک پر ادویات رکھ کر جا نوروں کی ٹریٹمنٹ کر نا پڑتی ہے۔ عوامی سیا سی و سما جی حلقوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ ملکہ /منگلیہ سڑک سے ویٹنری ہسپتا ل تک جا نے والی لنک روڈ کو مٹی ڈال کر اونچا کر کے پختہ بنا یا جا ئے تا کہ کسان اپنے بیما ر جا نوروں کا علا ج ہسپتال میں جا کر با آسا نی کروا سکیں ۔

ملکہ (عمرفاروق اعوان)صدر پا کستا ن مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کو یت چو ہدری غضنفر جمشیدپلا ہو ڑی پا کستا ن میں اپنی فیملی کے ہمرا ہ چھٹیا ں گز ارنے کے بعد کو یت پہنچ گئے ۔ چو ہد ری غضنفر جمشید نے اپنے دو رہ پا کستان کے دوران چو ہدری عا بد رضا ایم این اے ، چیئرمین ضلع کو نسل گجرات چو ہدری محمد علی تنویر ، چو ہدری شبیر احمد ایم پی اے ،معروف سیا سی و کا روبا ری شخصیت چو ہدری محبو ب گجر سندوعہ اور چو ہدری ناصر بشیر روپیری سے خصوصی ملا قاتیں کیں ۔ انہو ں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نو از شریف کے جی ٹی روڈ ما رچ کے دوران چو ہدری عا بد رضا کو ٹلہ ، چو ہدری شبیر احمد کو ٹلہ کے ہمراہ کھا ریاں پہنچ کر استقبا لی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔