صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں پایا جاتا ہے۔ پروفیسر سلیمان احمد عثمانی

Green Peace School & College Kohkrapar Karachi

Green Peace School & College Kohkrapar Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرین پیس پبلک ہائی اسکول و کالج کے زیر اہتمام اسپورٹس فیسٹیول 2016 کا انعقاد اس دو روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز کھوکھراپار نمبر 4کے فٹبال اسٹیڈیم سے ہوا پہلے اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کیا فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کے درمیان مختلف ریسوں کا انعقاد کیا گیا اس کے علاوہ میوزیکل چیئر کا بھی مقابلہ ہوا جس میں طلبہ کے ساتھ اساتزہ بھی بچوں کی حوصلہ افذائی کے لئے میدان میں ؤگئے حصہ لیااس فیسٹیول میں نہم اور دہم جماعت کے مابین ایک کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا دہم جماعت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لئے زیادہ سود مند ثابت نہ ہوسکا اور نہم جماعت کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 15اوورز میں 167رنز کا مشکل ہدف دہم جماعت کو دے دیا اور نہم جماعت کے بالرز کی نپی تلی بالنگ کے آگے دہم جماعت زیادہ مزاہمت نہ کر سکی اور پوری ٹیم 12.3اوررز میں 103رنز پہ ڈھیر ہوگئی اور اس طرح سے نہم جماعت نے یہ میچ باآسانی 64رنز سے جیت لیااسپورٹس فیسٹیول کا اختتامی پروگرام پاک اسٹار کرکٹ اسٹیڈیم کھوکھراپار نمبر 1پہ منعقد ہوا جس میں طلبہ و طالبات کے علاوہ والدین اور علاقائی معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی پروگرام کے مہمان خصوصی محقق اسکالر پروفیسر عبدالمجید برفت نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا اسپتالوں کو ویران کرنے کے لئے کھیلوں کے میدان کو آباد کرنا بہت ضروری ہے۔

بدیگر صورت اگر میدان آباد نہ ہوئے تو ہسپتال آباد ہونگے اور یہ بات ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے اور انہوں نے کہا کہ یہ گرین پیس کو اس کامیاب فیسٹیول منعقد کرانے پہ مبارکباد پیش کرتا ہوں اس موقع پہ اسکول کے روح رواں پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا اس فیسٹیول کرانے کا مقصد اسکول کے بچوں کو ذہنی اور جسمانی نشونما ہے کیونکہ ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہوتا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرین پیس ہر سال اسی طرح کہ فیسٹیول کو منعقد کرتی رہیں گی اس موقع پہ صفیہ عثمانی نے فیسٹیول میں کامیابی پانے والے طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کی اور پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی عبدالمجید برفت،پروفیسر سلیمان احند عثمانی ،صفیہ عثمانی نے فیسٹیول 2016میں نمایاں کامیابی پانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔