اسپتالوں میں اصلاحات لا کر رہیں گے، چاہے حکومت ہی چھوڑنی پڑے

Imran Khan

Imran Khan

وزیر آباد (جیوڈیسک) حامد ناصر چٹھہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، تحریک انصاف کے وزیر آباد میں جلسے کے دوران کپتان نے حکومت پر یلغار کر دی۔

حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بڑے منصوبے شروع کر کے پیسے بنانا نواز شریف کا کام ہے، ان کی ترقی بھی صرف اشتہاروں میں نظر آتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا احتساب عوام کا جمہوری حق ہے، نواز شریف بتائیں اربوں کے اثاثے کہاں سے آئے۔

کپتان نے پھر دہرایا کہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں اصلاحات لا کر رہیں گے، چاہے حکومت ہی کیوں نہ چھوڑنی پڑے۔ عمران خان نے میٹرو بس اور اورنج لائن منصوبوں کو ہدف تنقید بنایا، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ بھی دہرایا۔

وزیر آباد کے علاقے احمد نگر چٹھہ میں این اے 101 کے انتخابی جلسے میں اس وقت بدنظمی پیدا ہو گئی، جب عمران خان کے جانے کے بعد جوس کے ڈبے تقسیم کرنے کی بجائے شرکاء پر پھینکے جانے لگے۔ چھینا جھپٹی میں کچھ افراد شاپر بھر کر جوس کے ڈبے لے اڑے۔ ایک کارکن بچوں پر لاٹھیاں بھی برساتا رہا۔