میزبان کلب کورنگی بلوچ آج فائنل میں بلوچ محمڈن سے ٹکرائے گی

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ پر جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم کورنگی بلوچ فٹ بال کلب نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملیر کی معروف ٹیم ملیر شاہین کو 2-1سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

کھیل کے پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں میزبان کلب کے سعید نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-0سے آگے بڑھا دیا دوسرے ہاف کے 65ویں منٹ میں ملیر شاہین کی جانب سے فیصل نے گول کرکے مقابلہ 1-1سے برا بر کردیا لیکن کھیل کے اختتامی لمحات کے 90منٹ پر کورنگی بلوچ کے ذین العابدین نے انفرادی کوشش سے خوبصورت اور دلکش گول کرکے مقابلہ 2-1کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا

کورنگی بلوچ فائنل کھیلنے کے حقدار بن کر گرائونڈ سے باہر آئی ۔ٹورنامنٹ کا میگا فائنل آج میزبان کلب کورنگی بلوچ اور بلوچ محمڈن کے مابین کھیلا جائیگا۔