میزبان ولی محمد ولی یوتھ ایف سی نے کراچی محمڈن انڈر 14 ایف سی کو شکست دیدی

Football

Football

کراچی : گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میںمیزبان ٹیم ولی محمد ولی یوتھ فٹ بال کلب نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کراچی محمڈن انڈر 14فٹ بال کلب کو 3-0 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالمطلب ،یاسین اور زید غفار نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے اختتام پر مہما خصوصی معروف سیاسی و سماجی رہنماء اکبر پیر بخش سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی اکبر پیر بخش نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یاٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض علی نواز ولی نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر حبیب تھے۔