قصر جنت ہوٹل۔۔۔۔۔ تلہ گنگ کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ

Marriage Hall

Marriage Hall

تحریر : ارشد کوٹلہ
قارئین محترم تلہ گنگ شہر دن بد ن تر قی کی راہ پرگا مز ن ہے آ ئے روز مختلف نجی شعبو ں میں تر قی دیکھنے کو مل رہی ہے اور تلہ گنگ میں ہو ٹلز ،ہا سپٹلز،یو ٹیلٹی سٹورزسمیت دیگر مختلف شعبوں میں جدت آ رہی ہے ،جو کہ تلہ گنگ کہ عوام کی خوشحالی کو ظا ہر کر رہی ہے ۔مختلف شعبو ں میں سر ما یہ کا ری سے تلہ گنگ میں بے روزگا ری اور غر بت میں یقیناکمی آ ئے گی جو کہ تلہ گنگ کی عوام کیلئے نیک شگو ن ہے ۔لگتا ہے کہ تلہ گنگ کے کا روبا ری حضرات نے ضلع تلہ گنگ کی تیا ریا ں شروع کر رکھی ہیں اور وہ ضلع کے معیار کے مطا بق اپنی انوسٹمنٹ کر رہے ہیں ۔اسی طر ح گز شتہ دنو ں میر ے قا بل احترام دوست سا بق امیدوار بر ائے وائس چیئر مین ملک حا جی ابرار ررئیس آ ف تھو ہا نے بھی تلہ گنگ کی عوام کو لذید اور عمد ہ ڈشز دینے کیلئے قصر جنت ہو ٹل کی پر وقار افتتا حی تقر یب کا انعقا د کیا۔

میں اپنے قر یبی دوست صفی اللہ کے ہمر اہ ہو ٹل کی افتتا حی تقر یب کی کو ریج کر نے کیلئے پہنچا تو میرا استقبا ل ملک حا جی ابرار اور ملک حا جی اعجاز نے کیا ۔ہو ٹل کی افتتا حی تقر یب کے چیف گیسٹ سا بق ضلع نا ظم سر دار غلا م عباس تھے ۔راقم افتتا حی تقر یب کا تصور کر رہا تھا کہ دو چارسو لو گ شر یک ہو ں لیکن جب فیتہ کاٹنے کا وقت قر یب آ تا گیا تو وہا ں لو گو ں کا ہجو م بڑ ھتا گیا آ خر ی وقت میں تو لو گو ں کی تعداد ہز اروں میں ہو گئی تھی ۔وہا ں میرا قیا س تھا کہ کچھ سیا سی شخصیا ت میں 2013کی الیکشن کمپین میں جو جلسے کیے یہ اجتما ع ان سے کہیں بڑ ا ہو گا یہ افتتا حی تقر یب ایک بہت بڑ ے جلسے کا سما ںپیش کر رہی تھی ۔تقر یب میں آ نے والے تما م معز ز مہما نو ں کا استقبا ل ملک حا جی ابر ار ،حا جی اعجا ز ،ملک ظفر اقبا ل اور ملک سر فراز نے کیا اور ملک امجد ،ملک یعقو ب ،ملک آ صف ،ملک خضرسمیت دیگر بھی پیش پیش رہے۔

چیف گیسٹ سر دار غلا م عبا س کی آ مد ہو تے ہی ان پر پھو لو ں کی پتیو ں کی بارش کر دی گئی اور انکا استقبا ل حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امید وار ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھو ہا اور ملک حا جی ابرار نے کیا اور ان پرمین انٹر ی سے رسم افتتا ح کی جگہ تک گل پو شی کی جا تی رہی اور ان کے فیتہ کا ٹنے کے بعد ہا ل تا لیو ں سے گو نج اٹھا اور دعا کروا کر چیف گیسٹ کو پھو لو ں کی بارش میں پنڈال میں لا یا گیا جہا ں انکی انٹر ی ہو تے ہی پنڈال میں بیٹھے ان سے محبت کر نے والو ں نے انکوخوب ویلکم کیا ۔افتتا حی تقر یب کے سیٹج سیکرٹر ی کے فر ائض ملک ند یم ملکو ال نے دئیے انہو ں نے نہا یت خو بصورت انداز میں فر ائض انجا م دے کر خو ب داد وصو ل کی تقر یب کابا قا عدہ آ غاز تلا وت کلا م پا ک سے کیا گیا اور نعت رسول بھی پیش کی گئی۔

Dua

Dua

دعا مو لا نا اللہ بخش صد یقی صا حب نے کر وائی اور تما م آ نے والے معز ز مہما نو ں کا شکر یہ ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھو ہا نے مختصر اور خو بصورت انداز میں کیا ۔تقر یب کے دیگر مہما ن خصو صی میں حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امید وار ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھو ہا ، معروف چا ئلڈ اینڈ جنر ل فز یشن ڈاکٹر نثار احمد ملک ،معروف قا نو ن دان ملک فتح خا ن ایڈووکیٹ اور ملک سجا د حیدر تھے ۔چیف گیسٹ سر دار غلا م عباس کو دعاا ختتا م ہو نے کے بعد قصر جنت ہو ٹل کے آ فس میں ہجو م کے ساتھ لا یا گیاوہا ں راقم اور ملک عارف ادلکہ نے ان کے ساتھ خصو صی با ت چیت کی اسموقع پر انکے قریبی دوست اور صحا فی برادری کے دیگر نما ئند ے بھی مو جو دتھے ۔ان سے کیے گئے سوالا ت میںانہو ں نے کچھ کے جوابا ت دئیے اور کچھ گو ل بھی کر گئے۔سر دار غلا م عباس نے بتا یا ہے کہ میرا گر وپ بلد یا تی الیکشن میں میدان میں اترنے کیلئے ہر وقت تیا ر ہے

میں پو رے ضلع چکوال کی سیا سی جما عتوں سے مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہو ں میں ہر وقت عوام کی آ واز سے آ واز ملا کر چلا ہو ں میرا آ ٹھ سالہ دور اور انکے سا ت سا لہ دورہ کا موازنہ کر لیں آ پ کو دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی پتہ چل جا ئے گا ، بلد یا تی الیکشن تو کروا ئے جا رہے ہیں لیکن اس بے اختیار بلد یا تی نظا م عوام کیلئے کو ئی خا ص مفید نہیں ہو گا عوام اسی طر ح در بد ر کی ٹھو کر یں کھا ئے گی جس طر ح پہلے کھا رہی ہے ۔ضلعی سسٹم کو 2002سے2008تک صحیح معنو ں میں مضبو ط کیا گیا تھا جس میں واقعی عوام کو ریلیف فراہم کیا جا تا تھا اور عوامی مینڈ یٹ کی تو ہین نہیں کی جا تی تھی ۔آ ج جس مقصد اور جس سسٹم کے تحت الیکشن کروانے کی تیا ری کی جا رہی ہے وہ عوامی مینڈ یٹ کا جنازہ اٹھا نے کے مترداف ہے کیو نکہ جوامیدوار عوام سے ووٹ لے کر منتخب ہو وہ اپنے ووٹرز کو ریلیف دینے کا اختیار نہ رکھتا ہو تو وہ عوام کیلئے بے کار ثا بت ہو تا ہے۔

ملک عارف ادلکہ نے سوال کیا کہ مسلم لیگ ق کے قائد ین آ پ کے بارے کہتے ہیں کہ سر دار گروپ کے آ نے جا نے کا کو ئی فرق نہیں پڑ تا جس پر سا بق ضلع نا ظم کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ق کے بارے کو ئی ڈسکس نہیں کر نا چا ہتا فرق اسوقت پتہ چلے کا جب بلد یا تی الیکشن میں بیلٹ با کس کھلیں گے ، اس سے قبل سر دار گروپ کو ئی دعوی نہیں کر تا میرا گروپ پہلے سے بھی زیادہ مضبو ط ہے اور میرے دوستو ں نے ہمیشہ مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا جن کا میں بے حد مشکو ر ہو ں ۔انکے سیا سی مستقبل پر کیے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ میر ے دروازے تما م پا رٹیز کیلئے چو بیس گھنٹے کھلے ہیں منا سب وقت پر فیصلہ تما م دوستو ں کی مشاورت سے کیا جا ئے گا۔

Pakistan

Pakistan

سا بق ضلع نا ظم سر دار غلا م عباس نے میڈ یا کے نما ئند وں کو مخا طب ہو کر کہا کہ آ پ لو گو ں پر بڑ ی ذمہ داری ہے آ پ مثبت صحا فت کر یں اور عوامی مسائل کو اپنے قلم سے اجا گر کر یں حکو مت کے ہر اچھے کو پذ یر ائی بخشیں لیکن جہا ں حکو مت غلط ہو یا عوامی مسائل کو پس پشت ڈال رہی ہو وہا ں میڈ یا کو اپنا رول ادا کر تے ہو ئے ان مسائل کو اعلی ایوانو ں تک پہنچا نا چا ہیے مسا ئل حل ہو ں یا نہ ہو ں عوام کو اچھے برے کی تمیز ہو جا تی ہے انہو ں نے میڈ یا پر شکوہ بھی کیا ہے کہ آ پ لو گ حکو مت کی کو تا ہیوں کو صحیح معنو ں میں پو ائنٹ آ وٹ نہیں کر تے ہیں ۔ان سے جب با ر بار سیا سی مستقبل کے بارے میں سوال کیے گئے تو انکا کہنا تھا کہ تما م سیا سی جما عتوں کیلئے میر ے دروازے کھلے ہیں اور وقت آ نے پر عوامی مفاد کو سا منے رکھ کر فیصلہ کر یں گے میرا کہیں آ نا یا جا نا اتنا اہم نہیں ہے آ پ لو گ اس مسلے کو چھو ڑ کر عوامی مسائل پر با ت کر یں اور اپنے آ پ کو عوامی مسائل پر فو کس رکھیں یہی آ پ کی جیت ہے اور ذمہ داری بھی ،سا بق ضلع ناظم سر دار غلا م عباس اپنے ساتھیو ں اور میڈ یا کے نما ئند وں کے ساتھ بڑ ے اچھے خوشگوار مو ڈ میں گپ شپ کر تے رہے۔

تقر یب میںمفتی الطا ف الر حمن ،مو لا نا اللہ بخش صدیقی ، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ابرار ڈھلی ،معروف سیا سی وسما جی شخصیت ملک سیلم بلا ل اعوان آ ف اکو ال ،ملک مہر خان لاوہ،ملک عا مر لا وہ،ملک اظہر لا وہ ،سر دار گروپ کے حا جی منظور ،ملک اکرام حیا ت جا بہ ،ملک نثار عر ف ڈاکٹر ما شا ء اللہ مو ٹرز ، ،ملک زبیر ما شا ء اللہ ،ملک اختر تھو ہا ،ملک آ صف ایڈووکیٹ ،تھا نہ سٹی صدر محرر ملک خر م شہزاد ،ملک شو کت ایڈووکیٹ ،ملک طا رق ایڈووکیٹ ،ملک اکبر ایڈووکیٹ ،حکیم ریا ض ملتان خورد،ملک حیا ت ایڈووکیٹ ،راجہ مشتاق ایڈووکیٹ ،ٹر یفک انچارج چکوال سر دار عارف، ملک امتیاز ایڈووکیٹ ،پیر محمد اکبر ثا قی ،پیر عنا یت اللہ ،رجسٹری محر رملک عا بد ،ملک حق نواز ،ملک منظور پٹواری ،اشفاق پٹواری ،ملک طاہر پٹواری ،حا جی اولیا خا ن ملکو ال ،ملک فتح خا ن ڈھو ک باز،ملک محمد خا ن نکہ نور ،نمبردار خضر اقبا ل ،ما ما حسیب ڈھرنال ،ظفر علی خا ن ڈھو ک داتا ،محبو ب الر حمن چو کھنڈی ،چیئر مین اشرف چو کھنڈ ی ،کپتن محمد حیا ت چو کھنڈی ،شاہ نواز چو کھنڈی ،ملک امیر خا ن چو کھنڈی ،ملک غلا م حسین پٹواری چو کھنڈی ،سید صابر حسین شاہ منیجر ایچ بی ایل ،ملک محمد رفیق ایچ بی ایل ،ملک فا روق ایچ بی ایل ،ملک ظفر اقبا ل ایچ بی ایل ،ملک ظفر اللہ ڈھر نا ل ،ملک شو کت ڈھر نا ل ،سا بق نا ظم ملک رضا عبا س جھا ٹلہ ،ملک محمد اشرف بھٹی چینجی ،سا بق نا ظم ملک قد یر باز نر گھی ،حسن شاہ ،عون علی رضا ،ٹھیکیدار حا جی فضل حسین جھا ٹلہ ،ملک فد احسین کو نسلر ،صو بیدار غلا م محمد ،شیخ امجد فا روق جھا ٹلہ ،ملک محمد نواز جھا ٹلہ ،سا بق نا ئب نا ظم ملک فتح خا ن جھا ٹلہ ،ملک عز یز کو ٹ قا ضی ،ملک خا لد محمود نمبردار ،ملک حبیب ڈھر نا ل ،ملک عابد ،حا جی رحمت ،شیخ حق نواز جھا ٹلہ ،شیخ محمد نواز جھا ٹلہ ،ملک یارون حسین اتفاق مو ٹرز،ملک ظہیر اتحاد مو ٹرز ،حا جی محمد رضا دارا آ ٹوز ،حا جی محمد ذکر ،صو بیدار محمد رفیق داتا ،ملک امجد داتا ،ملک محمد نعیم ٹمن ،محمد حسین ٹمن ،حا جی محمد امین ملتا ن خورد،فضل محمود ٹمن ،ملک رفیق جنڈ ،با با لا ل خا ن ،سجا د ،حا جی عبد الوالی صوابی ،چوہد ری مغل اٹک ،محسن شاہ اٹک ،محبو ب بلو چ قا ئد آ باد،محمد راشد ہا شمی سر گودھا ،حا جی الطا ف واں ،عبد الحمید واں ،حا جی سر فراز واں ،ملک محمد فا روق میانوالی ،حا جی محمد حسین نکہ نور ،حا جی محمد امیر نکہ نور ،فو جی نورخا ن تھو ہا ،اصغر زید ی ،ملک اسلم تھو ہا ،ملک غلا م شاہ تھو ہا،مو لو ی ریشم سندرانہ ،مو لا نا عبد القیو م ،مو لا نا عبد الغفور تھو ہا ، ملک لا ل خا ن سند رانہ ،حا جی غلا م مر تضی ،نمبردار رشید اکو ال ،بابو اکوال ،حا جی کو ثر اکوال ،صو بیدار گلزار اکوال ،حا جی عاشق زمیندارمو ٹرز ،ملک دین محمدبھگٹال ،ملک اسلا م کونسلر ،نمبردار عدالت خا ن ،امیر خا ن بھگٹا ل پو لٹر ی ڈیلر ،بشیر احمد گا ڑ،ابرار احمد گا ڑ ،گو ہر خا ن گا ڑ ،سا جد گا ڑ ،احمد نواز گا ڑ ،ملک اسلم ڈھو ک بن ،ملک ممبر یز ڈھو ک بن ،ملک نصیر ،ملک طا ہر سگھر شر یف سمیت دیگر ہزاروں افراد نے شر کت کی

صحا فیو ں میں سید ارشاد حسین شاہ کا ظمی ،ڈاکٹر محی الد ین ،شیخ فا روق ،محمد عمر ان دند ی ،لیا قت اعوان ،محمد اشفا ق بلا ل آ باد ،محمد کا مر ان ،ملک شفا اللہ دیگر مقا می اخبارات کے رپو رٹرز شر یک ہو ئے ۔ہم دیکھ سکیں یا نہ دیکھ سکیں تلہ گنگ نے ضلع تو ایک دن بن ہی جا نا ہے لیکن اس کیلئے تگ ودو کر نے والے اور کسی نہ کسی فورم پر کو ئی بھی کر دار ادا کر نے والے تا ریخ میں رقم ہو جا ئیں گے اور جب بھی ضلع تلہ گنگ کے حوالے سے چلنے والی تحر یک کو لو گ کتا بو ں میں پڑ ھیں گے تو ان شخصیا ت کا ذکر ضرور ملے گا ۔ان شخصیات میں سے سر دار ممتاز خا ن ٹمن ،ملک سیلم اقبا ل ،سنیئر صحا فی خوشنو د علی خا ن ،ملک فلک شیر اعوان ،سر دار ذوالفقا ر دلہہ ،ملک امیر خا ن ٹمن ،حلقہ پی پی تئیس کے متوقع حکیم یاسر عز یز ،ملک شہر یار اعوان کو ٹ قا ضی ،ڈاکٹرآ فتا ب حیا ت ،ملک حا کم خا ن سمیت دیگر صحا فیوںکا ضرور ہو گا ۔ضلع تلہ گنگ کے حوالے سے سر دار ممتاز خا ن ٹمن کی کا وشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،گز شتہ دنو ں قصر جنت ہو ٹل پر ایم این اے کے دست راست ملک امیر خا ن ٹمن اور حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امید وار حکیم یاسر عز یز سے ملا قات ہو ئیں جس میں انہو ں نے بتا یا کہ ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے دوسری با روزیر اعظم ہا ئوس میں وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف سے تلہ گنگ ضلع کے ایشو پر ون ٹو ون ملا قات کی جس پر انہو ں نے واضح کر دیا ہے کہ تلہ گنگ ضلع کے نو ٹیفکیشن کا وقت آ چکا ہے اور تلہ گنگ کی عوام سے کیے گئے تما م وعدوں کی تکمیل ہو نے والی ہے. وزیر اعظم کا مز ید کہنا تھا کہ پہلے دوسال پا کستا ن کی مخدوش معا شی اور امن کی صورتحا ل کے با عث تر قیا تی کا م ہم نہ کروا سکے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ تلہ گنگ اور پو رے ملک میں عوام سے کیے گئے وعدے پو رے کیے جا ئیں گے۔

Arshad Kotgullah

Arshad Kotgullah

تحریر : ارشد کوٹلہ