مشہور ویڈیو گیم پر مبنی ایکشن فلم’وار کرافٹ ‘کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری

War Craft, trailer

War Craft, trailer

لاس اینجلس (جیوڈیسک) مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی تھرلر سے بھرپور امریکن فلم وارکرافٹ (Warcraft) کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی انسانوں اور خوفناک مخلوق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے اداکاروں میں ٹریوس فیمل، پاؤلا پیٹن، بین فوسٹر، ڈومینک کوپر، ٹوبی کیبل اور بین شنیزر شامل ہیں۔

تھامس ٹْل اور چارلس روون کی مشترکہ پروڈکش یونیورسل پکچرز کے بینر تلے10جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔