مکان گروی کے تنازعہ پر 8 افراد نے کلہاڑیوں کے وار کر کے محمد آصف کو ذبح کر دیا

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مکان گروی کے تنازعہ پر 8 افراد نے کلہاڑیوں کے وار کر کے محمد آصف کو ذبح کر دیا، محمد آصف نے 3 لاکھ 75 ہزار میں اپنے خالو بشیر احمد سے مکان گروی لیا تھا جو نہ تو مکان کا قبضہ دے رہا تھا اور نہ ہی رقم، شفاقت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق محلہ باغیچی مصطفی آباد میں عمر حیات، فریاد، وقاص، تنویر احمد، شبیر، یسین،بشیر احمد نے کلہاڑیوں اور چھروں کے وار کرکے محمد آصف کو ذبح کر دیا، اور فائرنگ کرتے رہے۔

مقتول کے بھائی شفاقت علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد آصف نے اپنے خالو سے 3لاکھ75ہزار میں مکان گروی لیا تھا جو نہ تو مکان کا قبضہ دے رہے تھے اور نہ ہی رقم واپس کر رہے تھے، ملزمان نے رقم ہڑپ کرنے کیلئے میرے بھائی کو ذبح کر دیا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے شفاقت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔