کروڑ لعل عیسن : گھر کی چھت گر گئی، 2 خواتین جاں بحق، 2 بچیاں زخمی

Roof Down

Roof Down

کروڑ لعل عیسن (جیوڈیسک) مین بازارمیں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 خواتین، 16 سالہ شمائلہ شاہد اور 26 سالہ کلثوم بی بی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ 2 کمسن بہنیں 8 سالہ سدرہ اور 10 سالہ نائلہ زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو عملہ نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دبنے والی خواتین اور بچوں کو ملبے سے نکالا۔

زخمی بچیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا ہے