ملتان : ایمرسن کالج کے طلبا کا امتحانی شیڈول میں تبدیلی کیخلاف مظاہرہ

Protest

Protest

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ایمرسن کالج کے طلبا کا امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے خلاف بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے خلاف مرغا بن کر انوکھا احتجاج، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔

چونگی نمبر 6 پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایمرسن کالج کے طلبا نے مرغا بن کر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔

مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانات کے شیڈول تبدیل ہونے سے 4 سالہ پروگرام کا دورانیہ 6 سال ہو جائے گا جس سے طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی نے ایوننگ کلاسز ختم کردی ہیں جس سے بھی طلبا متاثر ہو رہے ہیں۔ طلبا کا کہنا تھا کہ اگر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔