کوئٹہ: پرانی دشمنی ،تکرارو حادثے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاںبحق

children killed

children killed

کوئٹہ (جیوڈیسک) جھل مگسی کے علاقے گوٹھ اسماعیل میں 2 گروہوں میں پرانی دشمنی کی بنا پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جان بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں بھیٍ معمولی تکرار کے نتیجے میں چلنے والےچاقو نے 2 بچوں کی جان لے لی۔

ڈی سی جھل مگسی سعید عمرانی نے بتایا کہ جھل مگسی کے علاقے گوٹھ اسماعیل میں پرانی دشمنی کی بنا پر ایک قبیلہ کے2گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں3افراد ظفر، مہر اللہ اور محمد عارف جان بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لیویز نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میںٍ بھی ایک خاندان کے درمیان معمولی تکرار پر جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں چاقو لگنے سے دو بچے، شمس اللہ اور سمیع اللہ موقع پر جان بحق ہوگئے، جبکہ ان کے والد محمد بشیر اور بھائی نصیب اللہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر قلات کے علاقے گزمیں پہاڑی تودہ گرنے سے نوجوان محمد اصغر جان بحق ہوگیا۔