ملتان : ژالہ باری سے گندم، مکئی اور آم کے باغات شدید متاثر

Hailstorms

Hailstorms

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں گزشتہ رات ہونے والی ژالہ باری نے گندم ، مکئی اور آم کے باغات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ملتان میں گزشتہ رات بارش کے دوران شہر کے نواح قادر پور راں ، چاہ گھوٹھہ والا ، چاہ ماہنی والا ، شاہ حسین ، بوھڑ بستی سمیت مختلف علاقوں میں ژالہ باری نے کھڑی گندم ، مکئی اور کئی مربعوں پر محیط آم کے باغات کو تباہ کر دیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری کے باعث ان کے نقصان کا اندازہ لگانا فی الحال ناممکن ہے ،تاہم محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کو اطلاع کر دی ہے لیکن دونوں جانب سے ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا گیا ہے۔

کسانوں نے مطالبہ کیا ان کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے ضلعی حکومت ان کے ساتھ تعاون کرے ۔ برف پڑنے سے باغات اور گندم کی فصل مکئی کی کاشت چارہ وغیرہ بالکل تباہ ہو گیا ہے۔