ملتان : شادی سے انکار پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، اسپتال منتقل

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) الٹی گنگا بہنے لگی خواتین کے ہاتھوں مرد بھی تیزاب گردی کا شکار ہونے لگے۔ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ایک خاتون صداقت نامی نوجوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

لڑکے کے انکار پر خاتون نے بہانے سے نوجوان کو اپنے گھر بلا کر تیزاب پھینک دیا۔ جس سے صداقت کا 50 فیصد جسم جھلس گیا۔

نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

صداقت کے والد کے مطابق خاتون پہلے سے شادی شدہ ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ خاتون کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔