ملتان: میٹرو منصوبے کا سامان چوری کرنیوالے گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

Arrested

Arrested

ملتان (جیوڈیسک) پولیس نے میٹرو کا سامان چوری کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں فہیم، تصور اور مجاہد گرفتار شامل ہیں جبکہ ملزمان آصف کباڑیہ، مٹھو، عامر، حسنین، غلام یسین وغیرہ کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے 2 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ ملزمان چائینہ پلیٹ، 900 فٹ پائپ سمیت دیگر سامان چوری کر کے بیچتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ دولت گیٹ میں درج کر لیا گیا۔