کوئٹہ :قلعہ سیف اللہ سے سمگل کیا جانیوالا 69000 لیٹر ڈیزل برآمد

 Smuggling

Smuggling

کوئٹہ (جیوڈیسک) فرنٹئیر کور بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے قلعہ سیف اللہ سے سمگل کیا جانے والا 69000 ڈیزل برآمد کر لیا ۔

ایف سی ترجمان کے مطابق 69000 لیٹر ڈیزل دو آئل ٹینکرز کے ذریعے قلعہ سیف اللہ سے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا تاہم ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی یہ کوشش ناکام بنا دی اور برآمد کیا جانے والا ایرانی ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔