ملتان : نامعلوم افراد کا گورنمنٹ پائلٹ اسکینڈری اسکول کو دھمکی آمیز خط

Multan School

Multan School

ملتان (جیوڈیسک) پوسٹ کے ذریعے گورنمنٹ پائلٹ اسکینڈری اسکول کو نامعلوم افراد کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں اسکول کو 10 فروری سے اپریل کے مہینے کے دوران حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس پر اسکول پرنسپل نے واقع کی اطلاع پولیس کو دی۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر خط کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے اسکول کے ارد گرد کے علاقوں کا سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔