ریتھک روشن فلم بینگ بینگ کی پروموشن میں مصروف

Hrithik Hoshan

Hrithik Hoshan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ایکشن ہیرو ریتھک روشن ہوگئے مصروف فلم بینگ بینگ کی پروموشن میں، گجرات میں منعقدہ تقریب میں مداحوں کیساتھ انجوائے کرتے دکھائی دیئے، بالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم بینگ بینگ کی پروموشن کیلئے ریتھک نے گجرات میں جاری ہندو فیسٹیول کا انتخاب کیا۔

ریتھک کی شرکت نے محفل میں جہاں چار چاند لگائے وہیں ریتھک کے فینز بھی خوشی سے جھوم اٹھے،ریتھک نے مداحوں کیساتھ روایتی رقص کیے تو فیسٹیول کی رونقوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ساتھ ہی ریتھک نے شرکا کو اپنی فلم بینگ بینگ کے بارے میں بھی بتایا، فلم بینگ بینگ ہالی ووڈ ایکشن اینڈ کامیڈی فلم نائٹ اینڈ ڈے کا ہندی ورژن ہے، فلم میں ریتھک کے ہمراہ ہیں باربی ڈول کترینہ کیف۔