ریتک کی 6 فلموں نے ریلیز سے پہلے 550 کروڑ کما لیے

Hrithik Roshan

Hrithik Roshan

نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ریتک روشن جو اس وقت فلم ’’موئن جوداڑو‘‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں کی چھے فلموں نے ریلیز سے قبل ہی 550 کروڑ کما لیے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ریتک روشن ان دنوں فلم ’’موئن جوداڑو‘‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں لیکن ریتک روشن کی چھے فلموں نے ریلیز سے قبل ہی 550 کروڑ کما لیے ہیں۔

ریتک روشن کے ترجمان کے مطابق ان کی آنے والی 6 فلموں کے رائٹس بھارت کے سیٹیلائٹ چینلز کو 550 کروڑ روپے میں فروخت کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہریتک روشن اپنی پروڈکشن میں تیار کردہ فلم ’’کابِل‘‘ کو شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے ساتھ 26 جنوری کونمائش کے لیے پیش کریں گے۔