ہریتھک روشن فلم ’’عاشقی‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے

Hrithik Roshan

Hrithik Roshan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار ہریتھک روشن 1990 کی بلاک بسٹر فلم ’’عاشقی‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔

بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی 1990 میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم ’’عاشقی‘‘ میں اداکار راہول رائے اور انو اگروال نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا اور فلم نے کئی ایوارڈ اپنے نام کیے تھے۔

2013 میں موہت سوری کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’عاشقی‘‘ کے سیکوئل نے بھی اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس پر کامیابی سے بزنس کیا جب کہ فلم میں اداکار آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے سراہا تاہم فلمساز بھوشن کمار نے اب فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانوی فلم’’عاشقی 3‘‘ میں اداکار ہریتھک روشن مرکزی کردار اداکریں گے جب کہ فلم میں ان کے مدمقابل ہیروئن کے لیے فی الحال کسی اداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا گیا۔