حب میں بھارتی ایجنٹ صنوبر کو گرفتار کر لیا گیا

Arrested

Arrested

حب (جیوڈیسک) حب میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی “را ” کے ایجنٹ صنوبر کو گرفتار کر لیا گیا۔

حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر گڈانی اور حب کے علاقوں میں کارروائی کی اور صنوبر نامی ایجنٹ کو حراست میں لے لیا ، صنوبر کئی برس سے اس علاقے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کر رہا تھا اور پاکستان کے علاوہ انڈیا میں اپنے کئی ساتھیوں سے رابطے میں تھا۔

گرفتار ایجنٹ کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔