حب کے قریب مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Accident

Accident

حب (جیوڈیسک) ساکران کے قریب مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 20 زخمی ہوگئے۔

کراچی سے شاہ نورانی جانے والی بس حب کے قریب ساکران میں تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں نے سول اسپتال حب منتقل کردیا جہاں طبی عملے نے 3 زخمیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ دیگر کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور راستہ بھول کر اس طرف آنکلا تھا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے ہے۔ لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔