گجرات کی خبریں 26/11/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ہومیو پیتھک طریقہ علاج انسانیت کی خدمت کا ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز ہومیو پیتھ ڈاکٹر محمود علی واثق نے کنارہ ہوٹل میں میکٹم ہومیو فارما کے زیر اہتمام قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگل ریمڈی ہومیو پیتھک کی پہچان ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ہومیو پیتھک کمپائونڈز سے بھی ہومیو پیتھی کو فروغ مل رہا ہے۔ آج میکٹم جیسے ادارے جو کہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ میکٹم لیبارٹریز ڈاکٹر عمران سلیم کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز میں شعور بیدار کرنا اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے مسائل کا حل وقت کی اولین ترجیح ہے۔ ہم میکٹم لیبارٹریز کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عمران سلیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ کہ انہوں نے ہومیو پیتھی میں سب سے پہلے معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمران سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف امراض کی شافی ادویات میکٹم لیبارٹریز پیش کر رہی ہے تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ میکٹم لیبارٹریز کا مقصد ہی ہومیو پیتھی کا فروغ ہے۔ اس مقصد کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ اس موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی ہومیو پیتھک ڈاکٹرز تین موٹر سائیکل ۔ پانچ LED ٹی وی ۔ ڈنر سیٹ ‘ واٹر سیٹ اور موبائل فونز کے ساتھ شوگر ٹیسٹ مشین و دیگر اشیاء بطور انعام دی گئیں۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان ڈاکٹر سید امتیاز حیدر شاہ آف حیدر ہومیو سٹور نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس تقریب میں گجرات ‘سیالکوٹ’ حافظ آباد’ شیخو پورہ’ منڈی بہائو الدین’ جہلم’ کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ جن میں ڈاکٹر سلیم قریشی سیالکوٹ’ ڈاکٹر ابراہیم سلیم مارکیٹ مینیجر میکٹم ہومیو فارما کراچی’ ڈاکٹر فواز العظیم’ ڈاکٹر ندیم اللہ شیخ سیالکوٹ’ ڈاکٹر الیاس شیخ گوجرانوالہ’ انیس الرحمن منڈی بہائو الدین’ ڈاکٹر الطاف پاہڑیانوالی’ ڈاکٹر عابد کوٹلہ’ ڈاکٹر فرخ کوٹلہ’ ڈاکٹر خلیق الرحمن لالہ موسیٰ’ ڈاکٹر اشرف لالہ موسیٰ’ ڈاکٹر فاروق جہلم’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد’ و دیگر مہمان شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دربار شہنشاہ ولایت کی فضائیں درود و سلام اور لبیک یا رسول ۖ کے نعروں سے گونج اٹھیں۔ برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت مجاہد تحریک پاکستان صاحبزادہ پیر سید ولایت حسین شاہ المعروف شہنشاہ ولایت کے سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت صاحبزادہ پیر سید ولی حسین شاہ المعروف پیر سید بلھے شاہ گجراتی نے کی۔ یہ عرس مبارک برائے ایصال ثواب والدہ محترمہ پیر سید ولی حسین شاہ ، برائے ایصال ثواب شیخ الحدیث صاحبزادہ پیر سید حاجی احمد شاہ گجراتی المعروف حاجی شاہ صاحب ‘ صاحبزادہ پیر سید حامد علی شاہ’ صاحبزادہ پیر سید محمودشاہ گجراتی منعقد ہوا۔ عرس مبارک میں ملک کے ممتاز علماء کرام مشائخ عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کلام قرآن پاک کا شرف قاری نجم مصطفی ‘ قاری رفیق مجددی’ نے حاصل کیا۔ جبکہ نعت رسول مقبول ۖ حافظ محمد طاہر کراچی’ خالد حسنین چکوال’ قاری خادم حسین ‘ قاری اویس رضا’ یاسر وٹو نے حاصل کیا۔ جبکہ خصوصی خطاب ملک کے ممتاز عالم دین علامہ سید شمس الرحمن مشہدی ‘ آستانہ عالیہ حسینہ آباد شریف شاہ جمال الدین بغدادی’ علامہ عبدالرشید اویسی’ نے حاصل کیا۔ جبکہ خصوصی دعا حضرت علامہ سید مصطفی اشرف رضوی جامعہ حزب الاخناف نے کی۔ یہ محفل بذریعہ Qtv براہ راست دکھائی گئی۔ نقابت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ نقیب محفل صاحبزادہ تسنیم احمد صابری اور محمد ابراہیم چشتی نے سرانجام دی۔ دو عمرہ کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے۔ اس عظیم الشان با برکت محفل میں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے بھر پور شرکت کی۔ سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے۔ حاضرین کو لنگر بھی دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سابق کونسلر ، چیئرمین گجرات ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر وکیل چوہدری نے پیر محمد افضل قادری کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چیئرمین چوہدری عمر گجر نے صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری’ صاحبزادہ پیر محمد اشرف قادری ‘ صاحبزادہ پیر عثمان افضل قادری’ صاحبزادہ پیر محمد صدیق قادری و دیگر پیران کرام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پیر محمد افضل قادری کی والدہ ماجدہ محترمہ غلام فاطمہ رحمة اللہ علیہا کی نماز جنازہ مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات میں ادا کر دی گئی نمازِ جنازہ کی امامت مرحومہ کے بڑے بیٹے مفتی اعظم پاکستان پیر مفتی محمد اشرف القادری نے کی۔جنازہ میں ہزار ہا خواص وعوام نے شرکت فرمائی۔ بیرونی ممالک سے مرحومہ کے بیٹوں مفتی محمد معروف سبحانی اور پیر زادہ محمد مسعود قادری کے علاوہ برطانیہ سے آئے علماء مشائخ سید منور شاہ بخاری ،صاحبزادہ پیر دلشاد حسین قادری ،پیرقاری نور حسین، سید سجاد شاہ بخاری ، قاری محمد حیات مجددی ،چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،پیر ظہیر الحسن شاہ ،پیر اعجاز اشرفی ،صاحبزادہ محمد دائود رضوی، پیر محمد عمران حیدر ، مولانا محمد یوسف قادری، والدِ محترم غازی ممتاز حسین قادری ،غازی ثاقب شکیل ،پیر محمد عارف، قاضی محمود اعوان شریف، خطیب الاسلام فاروق الحسن قادری، سید سجاد حیدرکیلانوالا شریف ،میاں اختر علی اویسی ،مولانا محمد آصف ہزاروی،علامہ محمد حنیف طاہر ، میاں تنویر احمدکوٹلہ شریف ،میاں صغیر احمد کوٹلہ شریف، پیر عبد الغفار شاہ ،علامہ راشد تنویر قادری،قاری انعام اللہ، ظہیر الدین معظمی ،علامہ غلام بشیر نقشبندی ،سید تبارک حسین شاہ ، علامہ فیروز الدین ،مولانا اکبر نقشبندی ، سید سرورحسین موسوی ،علامہ سلیم اللہ تابانی ،مفتی عبدالخالق،علامہ نصر اللہ ،سید منیر حسین شاہ،قاری علی اکبر نعیمی، اجمل فراشوی ، سید آل احمد ،سید دلدار شاہ،،سید عبد الحق شاہ، قاری ارشد نقشبندی، قاری شفیق ہزاروی صاحبزادہ الطاف محیی الدین ، الحاج اسلم جنجوعہ ،مفتی کمال الدین قادری ، قاری عبد العزیز ،قاضی ظفر اللہ ایڈووکیٹ ،مفتی عبد الرحمن نعیمی ،چوہدری شبیر حسین ساہی ، ڈاکٹر غلام سرور ، سید سلمان شاہ ، علامہ علی عباس قادری،چوہدری طاہر زمان کائرہ، علامہ ضیاء اللہ رضوی ، علامہ ذکاء اللہ رضوی ،علامہ ساجد القادری، قاری خالد محمود قادری ، حکیم جواد الرحمن نظامی،قاری سعید ارشد، میاں ہارون مسعود ،سیف الرحمن بھٹی ،چوہدری عثمان دھدرا، اور دیگر بے شمار علماء ومشائخ اور دیگرشعبہ زندگی کے کثیر افراد نے شرکت کی ۔جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد افضل قادری نے کہا: ہمارے امّاں جی رحمة اللہ علیہا نے جامعہ قادریہ عالمیہ کی تعمیروترقی میں اساسی کردار ادا کیا۔ آپ نے اپنی اولاد کے علاوہ ہزاروں علماء ومشائخ کی پرورش فرمائی۔ آپ مستجاب الدعوات ولیہ کاملہ تھیں ۔ آپ بلا مبالغہ ام العلماء والمشائخ کا درجہ رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا: مرحومہ کاختم قل شریف 27نومبر بروز اتوار صبح 9تا12بجے دن مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف میں پڑھا جائے گاتحریک لبیک یارسول اللہ کے سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے کہا: مرحومہ نے قرون اولیٰ کی مسلم خواتین کی طرح قرآن وسنت کے علوم کی اشاعت اور اعلیٰ دینی خدمات کے لئے اس دور میں بے مثال کردار ادا کیا اور امت مسلمہ کومفتی محمد اشرف القادری جیسے مفتی اعظم اور پیر محمد افضل قادری جیسے پیشوائے اہلسنت عطا کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے ممتاز بزنس جناب ادریس آف ادریس کلاتھ ہائوس جواد ادریس آف ادریس کلاتھ’ محمد عثمان عرف بائو شاری آف رضا موٹرز’ ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز سے ملاقات کی اور ان کو میلاد مصطفی (موٹر سائیکل ) ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ تمام حضرات نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے میلاد مصطفی ۖ ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے زیر اہتمام 2 دسمبر بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز جمعہ جامع مسجد شہنشاہ ولایت سے تیری سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ چوہدری افتخار احمد نے بتایا کہ ریلی میں ہر عشبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔ اس سلسلہ میں ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس میں کھاریاں سے حاجی امجد رشید’ کوٹلہ سے چوہدری عبدالرحمن’ گجرات سے چوہدری محمد اکرم نتھو کوٹ شامل کئے گئے۔ جبکہ کمیٹی کا سربراہ ممتاز بزنس مین چوہدری عبدالرحمن آف عامر الیکٹرونکس کو مقرر کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جنرل سیکرٹری انجمن امامیہ رجسٹرڈ گجرات سید اظہر عباس کاظمی کا ختم چالیسواں امام بارگاہ شاہ نجف مدینہ روڈ مہمدہ میں منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ امتیاز عباس کاظمی لاہور’ علامہ ناظم حسین جعفری اور علامہ تنویر رضوی کیا۔ جبکہ ہدیہ نعت ممتاز ثناء خوان رسول صاحبزادہ غلام مصطفی سیفی اور اکمل حسین دریائی نے پیش کیا۔ اس موقع پر ملکی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ جبکہ ختم چہلم کی محفل میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جن میں پیر سید خاکسار حسین زیدی اف گوجر خاں’ سید سبط الحسن بھمبر’ جاوید اقبال شاکر صدر انجمن امامیہ رجسٹرڈ گجرات’ سیٹھ ارشد محمود صراف صدر صرافہ ایسوسی ایشن’ سیٹھ محمد ایوب صراف جنرل کونسلر’ سیٹھ طیب صراف’ سید آصف رضا نقوی’ سید علی نقوی کاروان مالک اشتر والے’ سید شبیر بخاری جنرل سیکرٹری اسٹیٹ لائف ایسوسی ایشن’ ذاکر زاور حسین بھٹی سابق کونسلر’ سید ذوالفقار حیدر نقوی’ چوہدری غلام عباس نائب صدر انجمن امامیہ’ سید ظہیر عباس کاظمی’ لالہ اصغر علی’ سید علی رضا سیکرٹری اطلاعات انجمن ‘ سید اطہر عباس کاظمی صدر ماتمی سنگت قائم آل محمد ۖ گجرات’ سید مشکور مہدی زیدی’ باوا سید نور شاہ آف مہمدہ’ چوہدری اکرم طاہر’ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ’ سید حیدر شاہ’ سید جابر عباس’ سید نوازش کاظمی ۔ سید جہانگیر شاہ مدینہ’ سید فرخ شاہ معین الدین پور’ سید نثار کاظمی ڈیرہ علی شاہ’ سید ضیغم کاظمی’ ڈیرہ علی شاہ’ سید حسنین حیدر زیدی’ ڈھکی’ سید عباس حیدر ڈھکی’ سید ذوالفقار حیدر ڈھکی ‘ پیر سید زاہد حسین عرف ننھے شاہ’ سید علی رضا آف لالہ موسیٰ’ سید خورشید نقوی لاہور’ سید کاشف نقوی لاہور ‘ سید لیاقت کاظمی راولپنڈی ‘ سید سرفراز کاظمی ‘ اعظم گھمن وائس چیئرمین’ چوہدری امجد مہمدہ و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جامعہ گجرات کی جدید سہولتوں سے آراستہ نئی تعمیر شدہ عمارت ٹرانسپورٹ آفس و ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ہمارے ذہین و محنتی طلبہ قوم کا اثاثہ ہیں۔ انہیں اپنی تعلیمی منازل کامیابی سے طے کرنے کے لیے جامعہ گجرات انہیں مختلف سہولیات بہم مہیا کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ طلب علم ایک احسن فریضہ ہے اور مسافر طلبہ کو مناسب سفری سہولیات فراہم کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کا فرض اوّلین ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ٹرانسپورٹ عملہ کو ہدایت کی کہ وہ دوران سفر طلبہ کے مختلف مسائل کو بطریق احسن حل کرتے ہوئے بہترین خدمت کے جذبہ کا مظاہر ہ کریں۔ جامعہ گجرات ان چند پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جوبڑی کامیابی سے وسیع پیمانہ پر اپنے طلبا و طالبات کو دور دراز علاقوں تک ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے ان کی تعلیمی ترقی کے سفر کو کامیابی کی راہوں سے سرفراز کرنے کے عزم کو پروان چڑھا رہی ہے۔جامعہ گجرات کے ٹرانسپورٹ آفس میں یونیورسٹی بسوں کے عملہ کو مختلف قسم کی سہولیات مہیا کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ورکشاپ میں بسوں کی مرمت وغیرہ کے حوالہ سے جدید ترین سہولیات مہیا کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بسوں کو اپنے مختلف روٹوں پر سفر طے کرتے ہوئے کسی خرابی یا پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ یاد رہے کہ جامعہ گجرات کے مختلف کیمپسوں میں اس وقت تقریباً26ہزار کے قریب طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ ان طلبہ کا ایک متعدبہ حصہ ڈے سکالر ہے جو حصول تعلیم کی غرض سے روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرتا ہے۔ جامعہ گجرات کے ٹرانسپورٹ فلیٹ میں تقریباً84بسیں شامل ہیں اور ٹرانسپورٹ عملہ کی تعداد تقریباً170نفوس پر مشتمل ہے۔ جامعہ گجرات کے ٹرانسپورٹ آفس اورورکشاپ کا تعمیری منصوبہ تقریباً7.6ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک، ڈین ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر، ڈائریکٹر شیخ عبدالرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ میجر ریٹائرڈ راجہ عمر یونس، ڈائریکٹر ORICڈاکٹر عبدالماجد، ڈائریکٹرITارشد منظور، ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس رانا ندیم، چیف لائبریرین سید کاظم، چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹرشہزاد مرتضیٰ، ڈاکٹر محمد نواز، شہزادہ بابر، چیئرمین CSITڈاکٹر شہزاد سرفراز، ڈاکٹر غلام علی بھٹی کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے صدور و چیئرپرسن، مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹر اور یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کا عملہ بھی موجود تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات کے حافظ حیات کیمپس میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم فیزIIکے سلسلہ میں ذہین طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لیے مورخہ28نومبر2016ء بروز سوموار کو بوقت دس بجے دن ایک پُر وقارتقریب کا اہتمام قائد اعظم لائبریری آڈیٹوریم میں ہو گا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی رُکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے راہنما چوہدری جعفر اقبال ہونگے۔ تقریب کے میزبان وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم ہونگے۔ تقریب کے مہمانان ِ اعزازی میں رُکن صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ معین نواز وڑائچ اور ڈائریکٹرجنرلITہائر ایجوکیشن کمیشن انوار امجد شامل ہیں۔ اس موقع پر جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طلبا وطالبات میں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر تقریباً1500لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا مقصد ان کی تعلیمی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں جدید دور کی ایک ایسی سہولت سے فیض یاب کرنا ہے جو تعلیم کے مختلف مراحل طے کرنے میں تکنیکی لحاظ سے ان کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی اس تقریب میں جامعہ گجرات کے ڈین، ڈائریکٹر، صدور شعبہ جات و چیئرپرسن، مختلف شعبہ جات کے اساتذہ و طلبہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں بار کے صدر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ شیخو چک اور جنرل سیکرٹری چوہدری محبوب علی ایڈووکیٹ ڈھولہ نے مشترکہ طورپر کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور میں جو ہو سکا کیا اور بار کی مضبوطی، وکلاء کی بے لوث خدمت، مسجد کی تعمیر کا50لاکھ کا منصوبہ جس کا پہلا حصہ مکمل حصہ ہوچکا ہے جبکہ دوسرے حصے کا کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا اس منصوبے کی 20 لاکھ سے زائد رقم اداکردی گئی ہے اس کے ساتھ 10لاکھ روپے کے مالیت سے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے بار روم بھی سیشن جج گجرات کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ 20لاکھ روپے مالیت سے جی ٹی روڈ پر کھاریاں کچہری کے دونوں اطراف جدید سپیڈ بریکر بھی منظور کروا لئے گئے ہیں 20لاکھ کی مالیت سے ٹف ٹائلیں بھی لگائی گئی ہیں وکلاء کے وقار کی بحالی کے لئے ،بار ،بنچ اورانتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مثالی بنایا گیا ہے کھاریاں بار میں مزید سہولیات کے لئے ایک وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے بھی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ آنے والے دور میں بھی صدر جنرل سیکرٹری اور اُن کی کابینہ کھاریاں بار کی بہتری اور وکلاء کے لئے بھرپور طریقے سے کام کرے گی۔ ہم کھاریاں بار کے تمام سینئر، جونیئر وکلاء کے تعاون کے بے حد مشکور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) یونین کونسل سہنہ میں مخصوص نشستوں پر PTI کے کامیاب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے انشاء اللہ یہ ممبران اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی سابق امیدوار چیئرمین یوسی سہنہ چوہدری جاوید سہنہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لیڈر اور بڑے بھائی چوہدری مختار احمد ڈھل کی قیادت میں پہلے اور اب بھی لوگوں کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں مخصوص نشستوں پر انتخابات میں PTI کی لیڈی ممبر مسز چوہدری جاوید اقبال چک لشکری اور اقلیتی سیٹ پر روکس یعقوب مسیح کامیاب ہوئے ہیں کامیاب ہونے والوں اور ان کی کامیابی کے لئے کوششیں کرنے والے ساتھیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) سٹیزن پلاسٹک فرنیچر گلیانہ روڈ کھاریاں کے گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گذشتہ روز علی الصبح آگ لگ گئی جس سے پلاسٹک کی کرسیاں ٹیبل اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا گھنٹوں کوشش کی گئی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی A.C ذوالفقار علی باگڑی،SHO شہباز ہنجرا، ریسکیو1122، T.M.A کھاریاں اورC.B.Kکھاریاں کینٹ کی گاڑیوں کے ذریعے آگ پر قابو پایا گیا مالک محمد عباس کے مطابق لاکھوں روپے کا سامان دو کمروں میں رکھا ہوا تھا اس کے ساتھ صحن میں بھی سامان موجود تھا سارا جل گیا ہے تخمینہ 4سے 5لاکھ لگایا جا سکا ہے آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اس نقصان پر ٹریڈ یونین گلیانہ روڈ کھاریاں کے عہدیداروں اور تاجر برادری نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) نوجوان صحافی و کاروباری شخصیت یاسر نذیر M.D کنگ شوارما کی والدہ اور سینئر کمانڈرPQR کوثر پرویز کی بھاوج جو کہ گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا آج جامع مسجد اللہ والی گلیانہ روڈ کھاریاں میں صبح10تا11بجے ہوگی۔ پسماندگان نے دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج بلا اشتعال فائرنگ کھلی دہشتگردی ہے بھارت آذادکشمیر کے سرحدی علاقوں میں بزدلانہ کا رروائیاں بند کرے بھارتی افواج پاکستان کی خاموشی کو کمزوری بی سمجھے کشمیری افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں بھارت کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ان خیالات کااظہارچوہدری ضیغم ٹوپہ(پاورویلفیئرٹرسٹ) نے کیاانہوںنے کہاکہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر ظلم وستم کا بازار بند کرے بھارتی افواج سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے کنٹرول لائن پر بسنے والوں کے عزم و حوصلے پست نہیں کر سکتی کنٹرول لائن پر بسنے والے عوام پاکستان کا دفاعی حصار ہیں اور افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو کنٹرول لائن کے عوام بھارت کو افواج پاکستان کیساتھ ملکر ناکوں چنے چبوائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدر ی نے تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ سیدوزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی سیرت حسین کانفرنس سے لے کر آل پاکستان شیعہ کانفرنس اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے قیام تک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کے فرزند سکندر رضا نقوی ایڈووکیٹ کے نام تعزیتی خط میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ وزارت نقوی مکتب تشیع کا درخشندہ ستارہ تھے، جنہوںنے زندگی بھر قومیات اور مذہبیات میں حصہ لے ملک و قوم کی خدمت کی۔مرحوم کے درجات کی بلندی اور جوار محمد و آل محمد کی دعا کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے زور دیا کہ تنظیمی لوگ وزارت نقوی کی طرز عمل کو اختیار کرکے مکتب اہل بیت کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں، جنہوںنے آئین ،دستور اور تنظیمی پالیسیوںکا خیال رکھا اور متنازع بننے کی بجائے ہمیشہ علما کا ساتھ دیا۔ علامہ محمد افضل حیدری کا کہنا تھا کہ جنرل ضیا الحق کے دور میں مفتی جعفرحسین مرحوم کو اسلامی نظریاتی کونسل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو وزارت نقوی نے ہی قوم کو اکٹھا کرنے کی جدوجہد کی۔ جس کی بنیاد پر مفتی جعفرحسین کو قائد ملت جعفریہ بنایا گیا ، پھر اسی جدوجہد میں سے نمایا ں ہونے والے مجاہد عالم دین علامہ عارف حسین الحسینی شہید کا انتخاب میں بھکر میں کیا گیا۔ جس کے پیچھے مرحوم وزارت نقوی کی بڑی کاوشیں کار فرما تھیں۔جبکہ موجودہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کا بھی انہوں نے اپنی زندگی بھر ساتھ دیا۔
۔۔۔
سیالکوٹ (جی پی آئی) امام احمد رضا قادری رحمة اللہ علیہ نے تحریر و تقریر سے جذبۂ عشقِ رسول ۖ کو فروغ دیا ۔ شان الوہیت ،ادب رسالت ، احترام صحابہ و اہلبیت او رمحبت اولیاء کا سلیقہ امتِ رسول ۖ کو سکھلایا ۔ فکرِ امام احمد رضا بریلوی رحمة اللہ علیہ سے سرشار مسلمان کبھی گستاخ نہیں ہو سکتا ۔ 55علوم کے ماہر اور فقہ حنفی و فیضان قادریہ کے حقیقی وارث فاضل بریلوی رحمة اللہ علیہ علمائے عرب و عجم میں اعلیٰ مقام کے حامل تھے ۔ ترجمہ کنز الایمان کر کے اردو تراجم میں محبتِ رسول ۖ کا اضافہ کیا ۔ شاعری میں عشق و سوز اور کتاب و سنت کی ترجمانی نظرآتی ہے ۔ڈیڑھ ہزار کتب تصنیف کر کے سوادِ اعظم کا رشتۂ غلامی دربار رسالت ۖ سے مضبوط کیا ۔ آج ملک میں فتاویٰ رضویہ کے تحت اسلامی قوانین کا نفاذ کیا جائے تو مسائل کا حل ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکز ی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ چوبارہ میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوادِ اعظم اہلسنت و جماعت کو تاجدار بریلی پر فخر ہے ۔محدث بریلوی رحمة اللہ علیہ نے تجدید دین و احیائے دین کے لئے ناقابلِ فراموش خدمات سر انجام دیں ۔قلمِ رضا ہمیشہ ادب و محبت اور فیضان نبوت سے متحرک رہا ۔ امام احمد رضا قادری رحمة اللہ علیہ نے قومِ مسلم کو درس دیا کہ امن احترامِ اسلاف اور ادب رسالت ۖ سے ہی ممکن ہے ۔دو قومی نظریہ کی حمایت اور قیامِ پاکستان کیلئے خاندانِ رضا کی کاوشیں تاریخ کا سنہرا باب ہیں ۔
۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم ذیلی تنظیمات اور تحریک دفاع آل سعود پاکستان کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے کہا ہے کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے ایمان کا مرکز ہے، اس پر حملہ کرنے والے اسلام کے باغی ہیں۔ انہیں عبرتناک سزا ملے گی۔ لاہور اور اسلام آباد میں تحفظ حرمین شریفین اور آل سعود کا کردار کے عنوان سے سیمینار زکے انعقاد کے بعد مجلس عاملہ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ امت مسلمہ خادم الحرمین شریفین اور سعودی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ہم حرمین پر جان قربان کرنے کو سعادت سمجھتے ہیں۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ضرورت پڑی تو جان قربان کرنے والوں میں سب سے آگے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آل سعود کی حمایت غیر متزلزل ہے، وہ اتحاد امت کی علامت ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ اسلام کے مرکز سعودی عرب کی امت مسلمہ میں مرکزی حیثیت کو ختم کرنے کے لئے اسے عدم استحکام سے دوچار کیا جارہا ہے۔ تاکہ یہود و ہنود کی سازشوں کے تحت عالم اسلام کو مزید تقسیم کیا جاسکے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ پاکستانی فوج کو حرمین کے دفاع کے لئے بھجوایا جائے۔جیسا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد میں بھی کہا گیا تھا، اب حوثی باغیوں کے مکہ مکرمہ پر حملے کے بعد حرمین کا دفاع فرض ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی حکمران عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے سعودی حکومت کے ساتھ ہر قسمی تعاون کریں تاکہ ارض مقدس کادفاع یقینی بنایا جاسکے ۔تحریک دفاع آل سعود کے چیرمین نے واضح کیا کہ مقدس مقامات کے خلاف صیہونی اور یہودی ریشہ دوانیاں کامیاب نہیں ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علماکونسل نے عراقی شہر حلہ میں زائرین کی گاڑیوں پر بم دھماکے، افغانستا ن کے دارالحکومت کابل کی مسجد باقرالعلوم میں چہلم کی مجلس عزا کے دوران خود کش حملے میں 32 سے زائد افغانی باشندوں اور نائجیریا میں جلوس عزاداری پر فائرنگ کے نتیجے میں 100۔ سے زائد افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اہل بیت اطہار کی محبت میں جان قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں ۔تاریخ میں یزید ی قوتوں نے تشیع کو ختم کرنے کی بڑی سازشیں کیں ، مگر اب تک کوئی جابر و ظالم حکمران کامیاب نہیں ہوسکا۔عزاداری کونسل کے اجلاس میں تینوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ آج کربلا آباد اور یزید کی قبر نامراد ہوچکی ہے۔اس پر کوئی چراغ جلانے والابھی نہیں۔ جبکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور خون کی فتح زمانے نے دیکھی کہ ہر سال نواسہ رسول کے روضہ اقدس پر عاشورہ اور اربعین کے موقع پرمختلف مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے کروڑوں محبان اہل بیت کی حاضری ثابت کردیا ہے کہ کربلا اسلام کے احیا کی تحریک ہے۔اس سال چہلم کے موقع پر چار کروڑ چوالیس لاکھ کی تعداد میں زائرین کی آمد امام حسین کے مقصد اور ان کی تحریک کربلا کی پیروی کا اعلان ہے۔انہوں نے کہا کہ یزیدی قوتیں اسلام کی اشاعت و تبلیغ میں رکاوٹ ہیں، مگر انہیں یزیدکا انجام یاد رکھنا چاہیے۔ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے کربلا میں ساتھی صرف 72 تھے اور یزید کے پاس فوجی لشکر اور درباریوں کی بڑی تعداد بھی اسے تاریخ میں نہ بچا سکی۔اس وقت ریاستی مشینری کوبھی نواسہ رسول کے خلاف استعمال بھی کیا گیا۔مگر حسینی کردار آج بھی زندہ ہے، یزید کی قبر پر چراغ جلانے والا کوئی نہیں ۔جبکہ امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس پر چراغاں اور عقیدت کا اظہار جاری رہتا ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ زندگی کے خاتمے سے کردار نہیں مرتا۔انہوں نے کہا کہ نیٹوفورسز کی موجودگی کے دعووں کے باوجود افغانستان میں بدامنی اور خود کش حملوں کا جاری رہنا ثابت کرتا ہے کہ امریکہ اور اس کے حواری امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے قائد آیت اللہ ابراہیم زکزاکی پر دسمبر 2015ء میں حملے میں ایک ہزار سے زائد افراد کر شہید کردیاگیا اور وہ مجاہد عالم دین اب بھی جیل میں ہیں۔ مگر عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے، چونکہ کربلا کا پیغام ابدی ہے۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اب پھر چہلم امام حسین کے موقع پر شمالی نائجیریا کے شہر کینو سے کیدونا سے نکالے جانے والے جلوس میں ایک عرب ملک کی شہہ پر نمک خواری کرتے ہوئے عزاداروں پر حملہ کیا گیا، اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وہاں کی حکومت اورعالمی اداروں کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جا ئے۔ظلم کی اندھیر ی رات ختم ہوگی اور عوام کو اس کا حق ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد (جی پی آئی) مذہب کے بارے میں سندھ اسمبلی سے منظور ہونیوالا بل مسترد کرتے ہیں۔اسلام میں جبر اور زبر دستی مذہب تبدیل نہیں کروایا جاتا ۔اس بل کو منظور کرنے سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل میں بھجوایا جاتا ۔قرآن و سنت کی روشنی میں ڈرافٹ سندھ اسمبلی میں پیش ہوتا تو یہ سب کے لیئے قابل قبول ہوتا ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ اسمبلی کا منظور کردہ بل غیر اخلاقی اور غیر شرعی ہے اور اس کو ہم مسترد کرتے ہیں 1973ء کے آئین کے تحت قرآن و سنت کے متصادم کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی اسلام میں اقلیتوں کے حقوق ہیں اور پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں اور کسی بھی جگہ مذہب کو تبدیل کرنے کے لیئے جبر نہیں کیا جاتا اور اسی طرح 18سال سے کم عمر بچوں کا قبول اسلام اس کی مثالیں تاریخ اسلام میں موجود ہیں حضور ۖ پر بچوں میں سب سے پہلے اسلام لانے کی سعادت حضرت سید نا علی المرتضیٰ نے حاصل کی ہے پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اور حضرت محمد ۖ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ انسانی معاشرے کی ہدایت کے لیئے سعادت ہے اور آپ ۖ نے اپنی حلم ،بردباری اور بے پایا شفقت اور برداشت سے دنیا کو امن کا خطہ بنایا اور آپۖ کے دین میں دنیا کی فلاح و بہبود پوشیدہ ہے اور اسلام اور نبی پاک ۖ کی تعلیمات میں جبر نہیں ہے تلوار کے زور پر اسلام میں داخل نہیں کیا گیا بلکہ ہمارے نبی ۖ کے اخلاق اور اسوہ حسنہ سے اسلام پھیلا ہے ہمارے نبی ۖ کی تعلیمات میں عفو و حلم و بلند اخلاقی ہے پاکستان میں رہنے والی اقلیتیں اپنے آپ کو غیر محفوظ نہ سمجھیں اسلام میں ہر شخص کو فکری آزادی حاصل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ، کراچی ائیرپورٹ پر سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی ،حلیم عادل شیخ ، شاہ زین قریشی ،لال مالہی سمیت دیگر نے ان کا شاندار استقبال کیا اس دوران ائیر پورٹ کے باہر کارکنوں اور کراچی کے چاروں کے اضلاع سے آئے ہوئے عہدیدارن کی بڑی تعداد موجود تھی کارکنوں اور رہنمائوں سے ملاقات کے بعدمخدوم شاہ محمود قریشی سینکڑوں گاڑیو ں کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے مکلی اورٹھٹھہ جاپہنچے جہاں انہوں نے کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا، جبکہ حیدرآباد آٹو بھان روڈ پر کارکنوں کی جانب سے ان کا زبردست استقبالیہ دیا گیا اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرنے کے بعد میر پور خاص میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کیا بعد ازاں دورے کے پہلے روز وہ عمر کوٹ میں پہنچے جہاں قیام کیا ،رات گئے عمر کوٹ پہنچنے پر ہزاروں کارکنوں نے ان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،ان مختلف مقامات پر بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق کیا جارہاہے جس کے آنے والے دنوں میں دو رس نتائج برآمد ہونگے ،تحریک انصاف 24ویں ترمیم کی مخالفت میں اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹاکریگی ہم جانتے ہیں کہ اس ترمیم کے پیچھے شریف برادران کی زاتی مفادات کی سیاست کام کررہی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف راحیل شریف کا کردار شاندار رہا نئے آرمی چیف کے لیے کسی نہ کسی کوتو آگے آنا ہی ہوگا امید ہے کہ نئے آرمی چیف بھی ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار مظبوط انداز میں کرینگے ۔پانامہ کیس میں حکومت کا کیس کمزور ہے جس کی وجہ سے حکومت پانامہ کیس میں طول دینے کی کوششوں میں مصروف ہے ،انہوں نے کہاکہ میں اپنے دورے میں شریف خاندان کی کرپشن کی داستان سندھ کے بچے بچے کو سنائوں گا،غریب مزدور اور محنت کشوں کو ہم یہ بتائینگے کہ کس طرح ان کے حقوق اور جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا،عوام کو بتائوں گا کہ اشرافیہ کے شکنجے میں جکڑا نظام کسی بھی لحاظ سے ان کا تحفظ نہیں کرسکتا،انہوں نے کہاکہ میں سندھ کے دورے میں یہ بتائوں گا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے وزیراعظم کے احتساب میں ادارے کس طرح رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ،جبکہ ہم سندھ کی عوام کو بتائینگے کہ تحریک انصاف کا نظریہ سندھ کیا ہے اور وہ کس طرح سندھ کی عوام کی زندگیوںکوبدل سکتاہے ،ہم یہاں تبدیلی کے لیے آئے ہیں کیونکہ سندھ کی عوام متبادل قیادت کے منتظر ہیں ہم انہیں تحریک انصاف کے پرچم تلے جمع کرینگے ،انہوں نے کہاکہ اپنے دورے کے آخری روز گڈانی بحری جہاز کے سانحے میں جابحق محنت کشوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے ا ن کے دکھوں کو کم کرنے کی کوشش کرونگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ منٹ کے بعد جنرل راحیل شریف سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کریں تاجر برادری ان کا ساتھ دیگی ،عسکری میدان میں انہوں نے اپنا لوہا منوالیا اب ملک کی سیاسی صورتحال بدلنے کے لیے سیاست میں بھی قدم رکھ دیں انہوں نے امن وامان کے قیام کے لیے جو کچھ اس ملک کے لیے کیا وہ اس قوم پر کسی احسان سے کم نہیں ہے اور ویسے بھی اس ملک کو ایک نیک نیت اور پرخلوص لوگوں پر مشتمل قیادت کی اشد ضرورت ہے ،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے تاجر الائنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کوبجلی ،گیس اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا،اس ملک کی عوام چوری ،ڈاکے اور بھتہ خوری سے اس قدر تنگ آچکے ہیں کہ ان کی نظریں محب وطن قیادت کی تلاش میں ہیں اگرجنرل راحیل شریف صاحب نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تو تاجر برادری کے تمام دھڑے ایک ہوکر ان کا ساتھ دے سکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں میں عوام کا کوئی بھی خیر خواہ نہیں ہے سب ہی عوام کے مسائل سے چشم پوشی اختیار کرنے والے سیاستدان ہیں ،جبکہ جو مشورہ ہم جنرل راحیل شریف صاحب کو دے رہے ہیں وہ ملک کے طویل المعیاد مفادات کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں وہ اس ملک کے صاف ستھرے اور ایماندار سیاستدانوں کو اپنے ساتھ شامل کرسکتے ہیں جو موجودہ سیاسی روایات سے ہٹ کر عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک اچھا اقدام ہے کہ آرمی چیف ریٹائر منٹ کے بعد شہدا فائونڈیشن کا قیام چاہتے ہیں جس میں وہ شہدا کے لواحقین کے لیے اپنی زندگی کو وقف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر اس کے ساتھ ان کی پورے ملک کی عوام کو بھی اتنی ہی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت نے پولیس ٹریننگ سکول کا اچانک دورہ کی ڈی پی او صاحب نے بلڈنگ،پیرڈ گرائونڈ،ریکروٹس بارک کا معائینہ کیا، پولیس ٹریننگ سکول میں جوانوں سے ملے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت نے جمعہ کے روز پولیس ٹریننگ سکول کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران ڈی پی او صاحب کو سلامی دی گئی بعد میں ڈی پی او صاحب نے بلڈنگ،پیرڈ گرائونڈ،ریکروٹس بارک کا معائینہ کیااس موقع پر پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول مبارک خان نے پولیس ٹریننگ سکول کے بارے میں بریفنگ دی پرنسپل نے کہا کہ پولیس ٹریننگ سکول میں مختلف قسم کے کورس کئیے جاتے ہیں جن میں ریکروٹس ٹریننگ،ایڈوانس ڈی ایس پی کورس اور مختلف این جی اوز کے کورس کئے جاتے ہیں ،ڈی پی او صاحب نے پولیس ٹریننگ سکول میں جوانوں سے ملے اور بہترین پولیس آفیسر بننے کے ہدایت دی۔
۔۔۔۔
سوات (جی پی آئی) بینک آف خیبر نے کبل میں با قاعدہ کام کا آغاز کر دیا گزشتہ روز کبل برانچ میں بینک آف خیبر کے مرکزی دفتر کے 25سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی کیک کٹنگ کے حوالے ایک پروگرام کاانعقاد کیا گیا جس میں تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، TMOنثار خان ، تحصیل کونسلر عثمان غنی اور دیگر شریک تھے اس موقع پر منیجر عالمگیر خان نے کہا کہ کبل برانچ کا با قاعدہ آغاز،10نومبر کو کیا گیا ہے یہ اسلامی اور صوبائی اسلامی بینک ہے جس سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ علا قے کے عوام کو آسانی ہو انہوں نے عوام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بینک آف خیبر کبل برانچ میں اکاونٹ کھولنے کیلئے ہمارے خدمات حا صل کریں ہماری تمام سٹاف آپ لو گوں کے خدمت میں ہر وقت حا ضر ہونگے۔