حمیرا ارشد اور احمد کی عدالتی جنگ ڈرامائی شکل اختیار کر گئی

Humera Arshad and Ahmed Butt

Humera Arshad and Ahmed Butt

لاہور (جیوڈیسک) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ طلاق کے بعد اب سٹوڈیوز میں کم اور عدالت میں زیادہ دکھائی دیتے ہیں جس کا سبب انکا چھ سالہ بیٹا علی مستقیم ہے جس کی تحویل کیلئے دونوں میں عدالتی جنگ شروع ہو چکی ہے۔

آج فیملی عدالت میں احمد بٹ کی درخواست پر حمیرا ارشد اپنے بیٹے کو لیکر عدالت پہنچیں لیکن بچے کی باپ سے ملاقات نہ کروائی۔

حمیرا نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ احمد بٹ کا دعوٰی ہی غلط ہے اس لئے خارج کیا جائے۔ عدالتی حکم کے بعد حمیرا ارشد نے اپنے دل کی بات میڈیا کے سامنے کی۔ انکا کہنا تھا کہ بچے پر ان کا حق ہے۔ احمد بٹ نے بھی اپنی شفقت ظاہر کی۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد گلوکارہ اور احمد بٹ کو دو دن بعد دوبارہ عدالت طلب کر لیا ہے۔