حریت رہنما شبیرشاہ کو نئی دلی ایئرپورٹ پر گرفتار لیا گیا

Shabbir Shah

Shabbir Shah

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر روایتی حربہ اختیار کرتے ہوئے حریت رہنما شبیرشاہ کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق حریت رہنما شبیرشاہ مقبوضہ وادی سے پاکستانی دفترخارجہ سرتاج عزیزسے ملاقات کے لئے نئی دہلی پہنچے توپولیس نے انہیں ان کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

نئی دلی روانگی سے قبل شبیر شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران بھارت میں کئی حکومتیں آئیں اورہرحکومت میں حریت رہنماؤں اورپاکستانی حکام کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں، بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں کو صرف اس لئے حراست میں لیا تاکہ بہار میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے قبل عوام کو مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے سخت موقف سے آگاہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر نے کے لیے حریت رہنما سید علی گیلانی اورشبیر شاہ کو نظربند کر دیا تھا۔