شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی 22 سالا نوجوان ککو کولہی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے احتجاجی مظاہرہ

Protest Badin

Protest Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے گاﺅں قابل جوکھیو کے کولہی برادری کے سینکڑوں مرد اور خواتین کا سسرال میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی 22 سالا نوجوان ککو کولہی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے احتجاجی مظاہرہ۔

دو دن قبل ٹنڈو غلام حیدر کے گاﺅں عبداللہ نوتکانی میں 22سالا نوجوان شادی شدہ عورت ککو کولہی کو مبینا طور پر اس کے شوہرپوَن کولہی کی جانب سے قتل کرنے کے خلاف بدین کے علاقے گاﺅں قابل جوکھیو کے مقینوں نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا اور قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

مقتولہ ککو کولہی کے بھائی جمع کا کہنا تھا کہ اس کی بہن کو اس کے شوہر پَوَن کولہی نے گلا گھوٹ کر اس کو قتل کیا ہے اور قتل کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا ہے جس کو پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا ہے۔