بورے والا میں شوہر نے الٹرا ساؤنڈ میں بیٹی کا پتہ چلنے پر بیوی کو آگ لگا دی، نومولود جاں بحق

Burn

Burn

بورے ولہ / گگو منڈی (جیوڈیسک) سفاک شوہر نے الٹرا ساؤنڈ میں بیٹی کا پتہ چلنے پر بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اس دوران اس کے ہاں پیدا ہونے والی نومولود جاں بحق ہو گئی جبکہ خاتون کی حالت انتہائی نازک بیان کی جاتی ہے۔

نواحی چک 187 ای بی کا پرویز احمد حاملہ بیوی ثمینہ کو ڈاکٹرکے پاس لے کرگیا جہاں اس نے الٹرا ساؤنڈ کرکے بیٹی کا بتایا گھرواپس آکر پرویز نے بیوی ثمینہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اس دوران اس کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جو چند سانس لے کر دم توڑ گئی۔

بعد ازاں پرویز ثمینہ کو لے کراسپتال گیا اور بتایا کہ اسے چولہے سے آگ لگی ہے تاہم ثمینہ نے وہاں موجود والدہ کو بتایا کہ پرویز نے بھائی اوربھابی سے مل کر آگ لگائی ہے۔

خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نظر گگو منڈی اسپتال سے سول اسپتال بورے والہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس گیا ہے پولیس نے ملزم پرویز کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔