حسین نواز چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش

Hussein Nawaz

Hussein Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) حسین نواز کی پیشی کے موقع پر بڑی تعداد میں خواتین سمیت ن لیگی کارکن جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچ گئے اور مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی۔

حسین نواز شریف سے تین گھنٹے تک جے آئی ٹی نے سوالات کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس موقع پر خواتین میں فروٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

حسین نواز کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے موقع پر بڑی تعداد میں ن لیگ کے کارکن جوڈیشل اکیڈمی کے باہر جمع ہو گئے اور وزیر اعظم کی صاحبزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

خواتین کارکنان نے مریم نواز کو پوری قوم کی آواز قرار دیا اور شیخ رشید کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر خواتین کارکنان کی فروٹ سے تواضع بھی کی گئی۔ ٹوکریوں میں لایا گیا فروٹ خواتین میں تقسیم کیا گیا۔